16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برونئی دا رالسلام کے قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

President's message on the eve of the National Day of Brunei Darussalam
Urdu News

نئی دہلی۔22؍ فروری۔ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے برونئی دارالسلام کے قومی دن (23 فروری 2017) کے موقع پر برونئی کے سلطان اور وہاں کے عوام کو اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

برونئی کے سلطان عالی جناب حاجی حسن البلقیہ معزالدین وداداللہ اور نگارابرونئی دارالسلام کےیانگ ڈی پرتوَن کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ حکومت اور بھارت کے عوام اور میں خود اپنی جانب سے ، آپ اور برونئی دارالسلام کے عوام کو ،آپ کے قومی دن کے مبارکب موقع پر ،گرم جوشانہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجھے بڑی مسرت ہورہی ہے۔

بھارت اور برونئی دارالسلام روایتی طور پر دوستی اور تعاون کے رو ابط کے حامل رہے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے دونوں دوست ممالک کے مابین باہمی تعلقات آئندہ برسوں میں ، ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے اسی طرح مستحکم ہوتے رہیں گے۔ براہ کرم آپ جناب عالی اپنی صحت اور ذاتی خیر و عافیت اور برونئی دارالسلام کے دوست عوام کی لگاتار ترقی اور خوشحالی کے لئے ، میری بہترین خواہشات قبول کریں۔

Related posts

5 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More