16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بچوں کوروایات اورمالامال ثقافتی ورثے کے علم سے آگاہ کریں :نائب صدرجمہوریہ ہند نے مختلف اسکولوں کے بچوں سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈونے کہا ہے  کہ ہمیں اپنی روایات ،مالامال  وراثتی ثقافت  سے اپنے بچوں کوروشناس  کراناچاہیئے تاکہ ہماری مالامال  وراثی ثقافت کاتحفظ ہوسکے ۔ موصوف دہلی کے مختلف اسکولوں کے بچوں سے گفت وشنید کررہے تھے ، جوموصوف سے  یوم آزادی کے موقع پر انھیں  مبارکباد پیش کرنے  کی غرض سے ان سے ملنے گئے تھے۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ  بچے ہی ہمارے  ملک  کا مستقبل ہیں اورانھیں اچھی تعلیم اوراچھے برتاؤکی سیکھ دی  جانی چاہیئے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو ہمارے  عظیم رہنماوں کے  ذریعہ حصول آزادی کے راستے میں پیش کی گئی قربانیوں کی تعلیم بھی دینی چاہیئے جو ان عظیم رہنماؤں کے تئیں ایک طرح کا خراج عقیدت ہوگا۔

          نائب صدرجمہوریہ  ہند نے کہا کہ ہمارے بچوں کو ماں ، مادری زبان ، مادروطن اور جائے پیدائش کو یاد رکھنے کی تعلیم دی جانی چاہیئے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو مادری زبان میں گفتگوکرنے کے لئے راغب کرناچاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں میں یہ احساس جاگزیں کرنا چاہیئے کہ وہ پہلے ہندوستانی ہیں پھرکچھ اور ہیں ۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو فطرت کا احترام کرنے اورفطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر زندگی بسرکرنے کی سیکھ دینی چاہیئے ۔ ہمیں انھیں اس لائق بناناچاہیئے کہ وہ بہترمستقبل کے لئے فطرت اورثقافت کو ایک ساتھ ملاکرسمجھ سکیں کیونکہ یہ دونوں چیزیں ہرایک فرد کی زندگی میں خاصی اہمیت رکھتی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More