نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے زراعت اور جنگلات کو ترقی دینے کی پالیسیوں کے اٹلی کے وزیرجناب ماؤریزو مارٹینا کی زیر قیادت بھارت کے دورے پر یہاں آئے مندوبین کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت اور اٹلی کے درمیان روایتی طور پر دوستانہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ جناب رادھا موہن سنگھ نے اٹلی کے وفد سے یہ بھی کہا کہ بھارت دونوں ملکوں کے بیچ دو طرفہ رشتوں میں پیش رفت کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور زرعی شعبہ سمیت متعدد شعبوں میں دونوں ملکوں کے بیچ رشتوں کی مزید توسیع اور مضبوطی کے ہم منتظر ہیں۔ جناب سنگھ نے اے جی آر آئی ایم اے سی ایچ انڈیا -2017 میں ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ شرکت کے لئے اطالوی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر موصوف نے زراعت ، ٹریننگ، سرمایہ کاری ، ادارہ جاتی رابطوں ، کھیتی، مویشی پالن اور ماہی گیری جیسے شعبوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ ان شعبوں میں امداد باہمی کا بہت زیادہ امکان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زرعی مارکیٹ، زمین کی زرخیزی ، سنچائی اور فصلوں کےبیمہ وغیرہ کے شعبے میں حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کا مختصرطو پر تذکرہ کیا۔ جناب سنگھ نے یورپی کمیشن کے طےکردہ زیادہ سے زیادہ باقی مادہ سطحوں (ایم آر ایل ایس ) کی بنیاد پر انگوروں اور چاول کی بھارتی برآمدات میں پیش آنے والے مسئلہ کو بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی رضامندی سے اس مسئلہ کا ایک قابل قبول حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔