22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور مراقش نے آبی وسائل، سڑک اور بحری شعبے میں تعاون کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت مراقش کے ایک وفدنے مراقش کے سازوسامان، نقل وحمل، لاجسٹکس اور پانی کے وزیر جناب عبدالقادر امارہ کی قیادت میں سٹرک  نقل و حمل اور شاہراہوں، جہاز رانی اور آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیا کے وزیر،   جناب نتن گڈکری سے آج یہاں ملاقات کی۔ طرفین نے سڑک نقل و حمل، آبی وسائل اور بحری شعبے میں بھارت-مراقش باہمی تعاون سے متعلق امور پر گفت و شنید کی۔ دونوں ممالک نے درج ذیل مفاہمتی عرضداشتوں/معاہدات پر دستخط کے بعد ا ن کا باہم تبادلہ بھی کیا۔

  1. آبی وسائل کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی عرضداشت۔
  2. بھارت کی بحری یونیورسٹی (آئی ایم یو) اور مراقش کے بحری مطالعات کے اعلیٰ ادارے کے مابین تعاون سے متعلق معاہدہ۔
  • مراقش کی قومی بندرگاہ ایجنسی(این پی اے) اور بھارت کی بحری یونیورسٹی (آئی ایم یو) کے مابین تربیت کے شعبے میں باہمی تعاون کے ڈھانچے کا وضع کیاجانا۔
  1. مراقش کے انجن اور سڑک رکھ رکھاؤ کے شعبے سے متعلق تربیتی ادارے(آئی ایف ای ای آر) کے اور بھارتی اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرس کے مابین باہمی تعاون سے متعلق معاہدہ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ وہ سڑک نقل و حمل ، آبی وسائل اور بحری شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع امکانات کو بروئے کار لائے جانے کی امید کرتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More