20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت بین الاقوامی سائنس میلہ لوگوں خصوصابچوں کے لئے سائنس کو قریب لانے اورفاصلے کوکم کرنے کاایک موقع ہے :ڈاکٹرہرش وردھن

Urdu News

نئی دہلی: سائنس  وتکنالوجی ، ارضیاتی سائنسز اورصحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول ( آئی آئی ایس ایف ) جیسا ایک پلیٹ فارم بیداری پیداکرنے کے لئے لوگوں خصوصابچوں کے لئے سائنس  اورٹکنالوجی کو قریب لانے اور فاصلے کو کم کرنے کا ایک موقع ہے ۔ آج کولکاتہ میں  میگاسائنس ایکس پوزیشن   کا جو آئی آئی ایس ایف کا ایک حصہ ہے ،افتتاح کرتےہوئے ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ ڈاکٹرسی وی رمن آچاریہ جگدیش چندبوس ،ڈاکٹرمیگھ ناد ساہااور ڈاکٹرستیندرناتھ بوس جیسی سائنسی شخصیتوں کے ساتھ ساتھ کولکاتہ کو اپنی روایت ، ثقافت اورتاریخی اہمیت کے سبب  پورے ملک میں  فخرکامقام حاصل ہے ۔ اس سائنسی پروگرام کااہتمام کرنے کے لئے سینیئرسائنس دانوں اور سائنس لیب کے ڈائرکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ ماضی کے سائنس دانوں اپنے نمایاں کام کے ذریعہ پورے ملک میں حصول یابیاں اورکارنامے انجام دیئے اور بہت سی نظیرقائم کیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ سائنس برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام آدمی تک سائنس اورٹکنالوجی کی اہمیت اوردائرے کے بارے میں آگاہ کرے ۔ ڈاکٹرہرش وردھن نے اس بات پربھی زوردیاکہ سائنس اورٹکنالوجی کو عام لوگوں ، خصوصابچوں کے دروازے تک لے جانانہایت  ضروری ہے اور یہ ایک لازمی ذمہ داری بھی ہے ۔ اس سے  ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو بہتربنایاجاسکے گا۔ اس ملک میں سائنس اورٹکنالوجی کی سمت بچوں کو ترغیب دینے اورسائنسی جذبہ  پیدا کرنے سے ملک کی ترقی کے لئے وسیع معلوماتی بنیاد اور مواقع کے ایک ملک کی تعمیرمیں مدد ملے گی ۔ انھوں نے کہاکہ آئی آئی ایس ایف کے پانچویں ایڈیشن میں یہ پہلاموقع ہے کہ وزیراعظم  جناب نریندرمودی ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ اس کانفرنس کا افتتاح کرنے جارہے ہیں اور وہ سبھی کو اس بات کی تحریک دیں گے کہ وہ ملک کے شہریوں کی زندگیوں میں سائنس اورتکنالوجی کی وسیع بیداری کے لئے اس پلیٹ فارم کو استعمال کریں ۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے مزید کہاکہ ہندوستان مواقع کی سرزمین ہے جہاں اعلیٰ تعلیم ، تحقیق اورترقی میں سائنس دانوں کی شرکت سے عوام کو بااختیاربنایاجاسکاہے  اور انھیں ترقی  کی راہ پرگامزن کیاجاسکاہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس فیسٹول میں بین الاقوامی سائنسی برادری کی شرکت کے ساتھ یہ ہندوستان کو ترقی کی سب سے اونچی سطح پر لے جائے گا۔ انھوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ سائنسی ترقی کی دائرے میں بچوں کو لانے سے ملک کی ترقی اور نشوونمأ کو ایک نئی سمت ملے گی ۔ انھوں نے کہاکہ 2030تک سائنس اورٹکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کو دنیا کے چوٹی کے  تین ملکوں میں لانے کے سلسلے میں یہ فیسٹول  وزیراعظم جناب نریندرمودی کی ویژن کے مطابق ایک پہل ہے ۔ ڈاکٹرہرش رودھن نے کہاکہ سائنس  اور تکنالوجی کی حصولیابیاں اور ترقی  تیزی سے رونماہورہی ہیں ۔ اوریہ فیسٹول ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ملک کی نوجوان آبادی کے سائنسی جذبہ میں مزید توانائی اورطاقت پیداکرے گا۔ انھوں نے سائنسی برادری سے اپیل کی کہ وہ  بچوں میں سائنسی ترقی کی اسپرٹ اور جذبے کاماحول پیداکرنے کے لئے ان  کی حوصلہ افزائی کریں ۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ اس پروگرام میں بین الاقوامی شرکاء وفود کی شرکت اور اس پروگرام کے مقام  پر آنے والے لوگوں کا زبردست جوش اس ملک کے سائنسی شعبے کی ترقی اورخوشحالی کے لئے حاصل کئے جانے والے مقاصداورحاصل کئے گئے سنگ میل کی حیثیت کی جھلک پیش کرتاہے ۔ اس موقع پر  سائنس اورٹکنالوجی اور اطلاعات ونشریات کی وزارت کے محکمے کے افسروں کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More