15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت سے ماکولات و مشروبات کی برآمدات کیلئے مغربی یوروپ کے خریدار

Urdu News

نئی دہلی، یوروپین سپر مارکیٹ سلسلے اور ڈبہ بند خوراک کے بڑے مینوفیکچرر ز انڈس فوڈ –دوم میں بھارت سے اپنی ماکولات ومشروبات (ایف اینڈ بی) کی ضروریات برآمد کریں گے۔ انڈس فوڈ دوم برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے والا ماکولات و مشروبات کا سالانہ  تجارتی میلہ ہے، جس کا انعقاد تجارت و صنعت کی وزارت کےتجارتی محکمہ کے ساتھ مشترکہ طورپر ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا (ٹی پی سی آئی) کرتا ہے۔

دو طرفہ امداد باہمی اور بھارت اور اسپین کے دودھ کے شعبے کے فروغ کے لئے ٹی پی سی آئی اور ایف آئی اے بی  (اسپینش فیڈریشن آف فوڈ اینڈ ڈرنک ٹیکنالوجی) کی انٹرنیشنل ڈائرکٹر  محترمہ ماریہ  کریلو کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے۔ محترمہ ماریہ بھارت سے اپنے خام خوراک ضروریات کی برآمدات کیلئے انڈس فوڈ دوم کے دوران ایک وفد بھارت بھیجنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اسپین کے شمالی خطوں میں دودھ کا اہم رول ہوتاہے، کیونکہ یہ اہم زرعی پیدا وار ہے اور اس میں دودھ کی صنعت کی حصہ داری اسپین کے ماکولات و مشروبات  کے شعبے میں 9 فیصد کی مجموعی قدر میں اضافے کے ساتھ ہے۔

انڈس فوڈ ایک تجارتی نمائش ہے اور اس کا دوسرا ایڈیشن 15-14 جنوری 2019 کو گریٹر نوئیڈا (این سی آر دلی ) میں منعقد کیا جائے گا۔ اس نمائش میں بھارت کے بہترین اقسام کے ماکولات و مشروبات اور زرعی پیداوار عالمی خریداروں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان عالمی خریداروں میں  سے زیادہ تر نے انڈس فوڈ دوم میں پہلے سے ہی شرکت کا وعدہ کیا ہے اور وہ  بی2بی ملاقاتیں کرنےاور بھارت کے خوراک سپلائروں کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرنے کی تیاری کر رہےہیں۔ اس نمائش سے بڑی تعداد میں برانڈ، پرائیویٹ لیبل  اور ان خام اشیاء کی تھوک خریداری میں  دلچسپی پیدا ہوگی، جسے بھارت دنیا کو پیش کرسکتا ہے۔

انڈس فوڈ 2019 میں متعدد غیر ملکی سرکاری وفود اور بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے، جو سرمایہ کاری کے ذریعے  خوراک اشیاء کی اسٹریٹجک خریداری میں مصروف عمل ہیں۔

انڈس فوڈ –اول   2018 کے اوائل میں منعقد ہوا تھا۔ اسے بڑی کامیابی ملی تھی۔ اس میں  43ملکوں کے کے عالمی خریداروں اور 320 بھارتی برآمدکاروں نے شرکت کی تھی۔ ان کا تعلق ماکولات و مشروبات کی صنعت کے 12زمروں سے تھااور اس میں 650 ملین امریکی ڈالر کا  ایک تخمینے کے مطابق کاروبار ہوا تھا۔ انڈس فوڈ دو م میں تقریباً 50 ملکوں کے 600 سےزائد  عالمی خریداروں کی شرکت متوقع ہے۔

ٹی پی سی آئی ماکولات و مشروبات کے زمرے میں قدر میں اضافے کے ساتھ پیک شدہ بھارتی مصنوعات کو فروغ دینے کے تئیں پابند عہد ہے اور اس کیلئے وہ دنیا کے بڑے خردہ سلسلوں کے ساتھ براہ راست  رابطے قائم کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارتی ذائقے کو مقبولیت ملتی ہے۔ 75سےزائد عالمی خردہ کاروباری، جن کی  علاقائی سطح پر بہت زیادہ اثرو رسوخ ہے۔ مثلاً سعودی عرب کا پانڈا، روس میگنیٹ، ترکی کا بی آئی ایم اور جرمنی کا ریو اور ان کے علاوہ مزید کاروباری کمپنیاں نمائش کے دوران اپنی خریداری والی ٹیموں کے ساتھ موجود ہوں گے، جس سے  بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھارتی برانڈ کو براہ راست طور پر رسائی ملے گی۔  ٹی پی سی آئی کی کوششوں کا مقصد بھارت کو ماکولات و مشروبات کے عالمی نقشے پر لا کھڑا کرنا ہے اوراسے خوراک کی تجارت میں ایک عالمی بازار کے طور پر قائم کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More