نئی دہلی، بھارت میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہوئے افراد کی تعداد نئے مصدقہ معاملو کے مقابلے میں زیادہ دیکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں شفایاب ہونے والوں کی شرح ج 83 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
84877 افراد گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں شفایاب درج کیے گئے ہیں جبکہ نئے اور مصدقہ معاملات کی تعداد 70589 کے بقدر ہے۔ مجموعی طور پر شفایاب ہوئے افراد کی تعداد 5101397 تک پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، اترپردیش، دہلی، اڈیشہ، کیرالا، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں 73 فیصد نئے اور شفایاب معاملات سامنے آئے ہیں۔
مہاراشٹر میں 20 ہزار افراد شفایا ب ہوئے ہیں جبکہ کرناٹک اور آندھر پردیش میں ایک دن میں 7000 سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
لگاتار اور شفایاب ہونے کی اعلیٰ سطح کی بنیاد پر ایکٹیو اور شفایاب کیسوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ شفایاب ہوئے افراد کی تعداد ایکٹیو معاملات کے مقابلے میں 41.5 لاکھ یعنی (4153831) ہے۔ جبکہ ایکٹیو کیس 947576 کے بقدر ہیں۔ شفایاب ہوئے افراد کی تعداد 5.83 گنا زائد ہے۔ شفایاب ہونے والوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک میں ایکٹیو معاملات فی الحال مجموعی پازیٹیو معاملات کے مقابلے میں 15.42 فیصد کے بقدر ہیں اور یہ تعداد لگاتار گھٹ رہی ہے۔ درج ذیل دو گرافوں میں 23 اور 29 ستمبر کے دوران 10 سرکردہ ریاستوں میں ایکٹیو معاملات کی مائل بہ انحطات صورتحال ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 70589 نئے کیس لاحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 10 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ایسے ہیں جہاں نئے اور مصدقہ معاملات کی 73 فیصد تعداد موجود ہے۔ مہاراشٹر اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ اس میں 11 ہزار سے زائد معاملات ہیں جبکہ کرناٹک میں 6000 سے زائد معاملات زیر مشاہدہ آئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 776 اموات رونما ہوئی ہیں۔ کووِڈ۔19 کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 78 فیصد اموات رونما ہوئی ہیں۔ رونما ہونے والی اموات میں نئی اموات مہاراشٹر میں 23 فیصد سے زائد کی شرح سے رونما ہوئی ہیں اور اسی طریقے سے کل 180 اموات رونما ہوئی ہیں جبکہ تمل ناڈو میں 70 اموات رونما ہوئی ہیں۔