20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ، گھٹ کر 3.08 لاکھ ہوئی

Urdu News

نئی لّی: پچھلے چند ہفتوں سے جاری رجحان کو بر قرار رکھتے ہوئے  بھارت میں  زیر علاج مریضوں  کی تعداد  کل مریضوں کی تعداد مزید کم ہوکر  3.09 فی صد ہو گئی ہے ۔

          بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  نئے  متاثرہ معاملات  کی تعداد سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  درج کی گئی ہے ۔ روزانہ نئے معاملات کی تعداد سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کی وجہ سے  بھارت میں  سر دست  زیر علاج مریضوں کی تعداد 308751 تک پہنچ گئی ہے ۔

          پچھلے 24 گھنٹے میں ملک میں  25152 افراد کووڈ سے  متاثرہ پائے گئے ہیں ، جب کہ اسی عرصے میں  نئے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 29885 ہے ۔  اس سے پچھلے  24 گھنٹے کے دوران  زیر علاج مریضوں کی کل تعداد میں 5080 کی کمی آئی ہے ۔

          زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی  سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکا ہے کہ بھارت  میں فی 10 لاکھ آبادی میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد دنیا میں ( 223 ) سب سے کم ہے  ۔

image001SQOT.jpg

          بھارت نے  مجموعی طور پر 16 کروڑ سے زیادہ ٹسٹ کرکے ایک اور سنگِ میل  حاصل کیا ہے ۔

          پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 1171868 نمونوں کی  جانچ کی گئی اور جانچ کئے گئے  کل نمونوں کی تعداد 160090514 تک پہنچ گئی ہے ۔

image002YN0S.jpg

          آج مجموعی طور پر مثبت پائے جانےو الے مریضوں کی شرح 6.25 فی صد ہے ۔

image0036V1U.jpg

          15 ریاستوں / یو ٹی میں مثبت پائے جانے والوں کی شرح قومی اوسط سے بھی کم ہے ۔

image0044KYC.jpg

          آج صحت یاب ہونےو الے افراد کی تعداد 95.5 لاکھ سے تجاوز  ( 9550712 ) کر گئی ہے ۔ صحت یابی کی شرح 95.46 فی صد تک پہنچ گئی ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔

          34 ریاستوں  / یو ٹیز میں  صحت یابی کی شرح  90 فی صد سے زیادہ ہے ۔

image005WH1M.jpg

          74.97 فی صد صحت یاب ہوئے مریضوں کا تعلق 10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ۔

          کیرالہ میں 4701 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے  ہیں ۔

image0060UPC.jpg

          نئے مریضوں  میں 73.58 فی صد کا تعلق  10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ۔

          پچھلے 24 گھنٹے میں کیرالہ میں  5456 نئے مریضوں کی اطلاع ہے ۔

image007IBHV.jpg

          پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 10 ریاستوں / یو ٹی سے  347 اموات کی خبر ہے  ، جو  78.96 فی صد ہے ۔

          مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یومیہ اموات  کی خبر ہے ، جس کی تعداد 75 ہے ۔ مغربی بنگال میں 42 افراد کی موت ہونے کی اطلاع ہے ۔

image008Z492.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More