نئی دہلی، بھارت میں مجموعی پازیٹیو معاملوں کے فیصد کے طور پر سرگرم معاملوں میں گراوٹ کا رجحان مسلسل گراوٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔اس وقت ملک میں مجموعی پازیٹیو معاملوں کے محض 15.11 فیصد ہی سرگر معاملے ہیں، جو کہ 940441 معاملات ہیں۔
یکم اگست کو 33.32 فیصد سے کم ہوکر 30 ستمبر کو سرگرم معاملات کی تعداد 15.11 فیصد تھی یعنی دو ماہ میں تعداد آدھی سے بھی کم رہ گئی۔
بھارت میں صحت یابی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ آج یہ 83.33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 86428 افراد صحت یاب ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی۔
صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5187825 ہے۔ صحت یاب ہونے والے معاملات اور سرگرم معاملات کے درمیان کا فرق 42 لاکھ (4247384) کو پار کرگیا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس فرق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد گھٹنے کے ساتھ 22 ستمبر سے سرگرم مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے کم رہ گئی ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ 10 ریاستیں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک، کیرلا، آندھرا پردیش، اترپردیش، تامل ناڈو، اوڈیشہ، آسام، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں سرگرم معاملوں کی تعداد 76 فیصد سے زیادہ ہے۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یعنی 260000 سے زیادہ سرگرم معاملے ہیں۔
جانچ کرنے، پتہ لگانے، علاج کرنے، ٹکنالوجی اسٹریٹجی پر عمل کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تیزی سے صحت یابی کی اطلاع ملی ہے۔
5000 سے کم سرگرم معاملوں والی 14 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتطام خطے ۔
دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں صحت یاب ہونے والے مجموعی معاملوں کا 78 فیصد ہے۔ اس معاملے میں مہاراشٹر 10 لاکھ تک صحت یاب ہونے والوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد 6000 سے زیادہ معاملات کے ساتھ آندھرا پردیش کا نمبر آتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80472 نئے تصدیق شدہ معاملے سامنے آئےہیں۔
نئے معاملات کے 76 فیصد معاملے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں۔ مہاراشٹر اس سلسلے میں سب سے آگے ہے جہاں پر تقریباً 15000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 10 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1179 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
ان میں سے تقریباً 85 فیصد اموات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک، پنجاب، تامل ناڈو، اترپردیش، مغربی بنگال، دلی، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش میں ہوئی ہیں۔
چھتیس فیصد سے زیادہ نئی اموات کی اطلاع مہاراشٹر سے ملی ہیں۔ (430 اموات)