بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری نے مجموعی طور پر 63 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ آج صبح سات بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7385866 ٹیکے لگانے کے ساتھ ہی بھارت میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 63.09 کروڑ (630917927) سے تجاوز کر گئی۔ ٹیکہ کاری کا یہ ہدف 6780301 سیشنوں کے توسط سے حاصل کیا گیا ہے۔
آج صبح 8 بجے تک عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکہ کاری کی تفصیل درج ذیل ہے:
حفظانِ صحت کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,57,335 |
دوسری خوراک |
83,48,055 |
|
ہراول کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,18,644 |
دوسری خوراک |
1,30,57,806 |
|
18 سے 44 برس کی عمر کا زمرہ |
پہلی خوراک |
24,22,90,397 |
دوسری خوراک |
2,60,65,825 |
|
45 سے 59 برس کی عمر کا زمرہ |
پہلی خوراک |
12,89,66,672 |
دوسری خوراک |
5,31,54,542 |
|
60 برس سے زائد |
پہلی خوراک |
8,60,95,654 |
دوسری خوراک |
4,42,62,997 |
|
میزان |
63,09,17,927 |
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی رفتار میں تیزی لانے اور اس کے دائرے کو وسعت دینے کے لئے پابند عہد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا چھوت کے 35840 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر روبہ صحت ہونے والے مریضوں (وبائی مرض کی شروعات کے بعد سے) کی تعداد بڑھ کر 31888642 ہوگئی ہے۔
اس کے نتیجے میں، صحتیابی کی شرح 97.53فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مسلسل اور پائیدار کوششوں کے نتیجے میں گذشتہ 63 دنوں سے مسلسل 50000 سے کم نئے یومیہ معاملات درج کیے جا رہے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45083 یومیہ نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔
فی الوقت مثبت سرگرم معاملات 368558 کے بقدر ہیں۔ سرگرم معاملات فی الوقت ملک کے مجموعی مثبت معاملات کے 1.13 فیصد کے بقدر ہیں۔
ملک بھر میں کووِڈ جانچ صلاحیت میں مسلسل اضافہ رونما ہور ہا ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1755327 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 51.86 کروڑ سے زائد (518642929) جانچیں کی جا چکی ہیں۔
ایک طرف جہاں ملک بھر میں کووِڈ جانچ صلاحیت میں اضافہ رونما ہو رہا ہے، وہیں ہفتہ واری مثبت شرح فی الوقت 2.28 فیصد سے نیچےہے اور گذشتہ 65 دنوں سے 3 فیصد سے کم بنی ہوئی ہے۔یومیہ مثبت شرح فی الحال 2.57 فیصد ہے۔ گذشتہ 34 دنوں سے یومیہ مثبت شرح 3 فیصد سے نیچے اور مسلسل 83 دنوں سے 5 فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے۔