19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.20 لاکھ یومیہ نئے معاملے دج ہوئے ہیں، جو تقریباًدو مہینوں میں سب سے کم ہیں

Urdu News

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  1,20,529 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جو تقریباًدو مہینوں کے دوران (گذشتہ 58 دن) سب سے کم ہے۔ ملک بھر میں اب  مسلسل 9ویں دن  یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی کم  ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WWSV.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے۔ملک بھر میں  آج زیر علاج مریضوں کی تعداد 15,55,248ہے۔ مسلسل پانچ دنوں سے 20 لاکھ سے کم معاملے درج ہورہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد میں سے 80,745 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب   ملک بھر  کے  متاثرہ مریضوں کی مجموعی  تعداد میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد محض 5.42 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E013.jpg

بھارت میں مسلسل23ویں دن  یومیہ نئے معاملات کے مقابلے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,97,894 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

یومیہ نئے معاملات کے مقابلے  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایابی کے مزید 77,365 معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FEIG.jpg

کووڈ-19 عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے مجموعی طور پر متاثرہ ہونے والے افراد میں سے 2,67,95,549 افراد پہلے ہی  شفایاب ہوچکے ہیں اور  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1,97,894 مریض  شفایاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے  والے مریضوں کی شرح  93.38 فیصد ہے، جس سے  اضافے کا رجحان نظر آتا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 20,84,421 لوگوں کی جانچ کی گئی اور بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 36.1 کروڑ سے زیادہ (36,11,74,142) جانچ کرائی جاچکی ہیں۔

ایک طرف ملک بھر میں جانچ کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے،  جانچ کے بعدہفتہ وار  متاثرہ معاملوں میں مسلسل کمی کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ فی الحال ہفتہ وار متاثرہ مریضوں کی شرح 6.89 فیصد ہے، جبکہ  یومیہ متاثرہ مریضوں کی شرح آج  5.78 فیصد پر پہنچ گئی۔ مسلسل 12 دنوں سے یہ 10 فیصد کم درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IJ4C.jpg

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت   ملک بھر میں کووڈ -198 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگوانے والے افراد کی تعداد   مجموعی تعداد آج 22.78 کروڑ  سے تجاوز کرگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36,50,080 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

آج صبح موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 32,00,677 سیشنز کے ذریعے  مجموعی طور پر  22,78,60,317 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 ان میں شامل ہیں:

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

99,45,863

دوسری خوراک

68,41,480

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,60,57,349

دوسری خوراک

86,38,798

18 تا 44 سال عمر کا درمیانی کا زمرہ

پہلی خوراک

2,59,69,460

دوسری خوراک

1,19,137

45 تا 60  سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,97,94,194

دوسری خوراک

1,11,93,705

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,01,85,472

دوسری خوراک

1,91,14,859

میزان

22,78,60,317

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More