17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے نیو یارک ٹائمز ٹریول شو میں بیسٹ اِن شو کے لئے عمدگی کا ایوارڈ حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی: بھارت نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے نیویارک ٹائمس ٹریول شو 2019 میں  ‘بیسٹ اِن شو’ کے لئے عمدگی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ سب سے بڑا ٹریول شو امریکہ کے شہر نیویارک میں 25 سے 27 فروری تک شمالی امریکہ میں منعقد ہوا تھا۔

حکومت ہند کی وزارت سیاحت نے امریکہ میں اپنی سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرنے امریکہ کے آؤٹ باؤنڈ ٹریول مارکٹ میں ہندوستان کی موجودگی اور اس کے حصے کو بڑھانے کے پیش نظر نیویارک کے جیکب کے جاوِٹس سنٹر میں منعقدہ نیویارک ٹائمس ٹریول شو (این وائی ٹی ٹی ایس 2019) میں ‘‘پریزنٹنگ پارٹنر’’ کے طور پر شرکت کی تھی۔

حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے  سکریٹری جناب یوگیندر ترپاٹھی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اور ہندوستان کی سیاحت کی صنعت سے تعلق رکھنے والے متعدد شراکت داروں نے اس نمائش میں شرکت کی۔ شو میں بھارت پر مرکوز متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں ‘‘فوکس آن انڈیا اور کنزیومر سمینار، بھارت کی ثقافتی کارکردگی، انڈین کلینری ڈمونسٹریشن اور بھارت کے کھانوں کا ذائقہ وغیرہ شامل تھا۔ وزارت سیاحت کے سکریٹری نے شو کے دوران تجارت سے متعلق کلیدی سیشن  میں امریکہ کے  متعدد سیاحت کے اہم پیشہ وروں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے امریکہ میں بھارت کی پوزیشن بہتر بنانے میں ان سے تعاون کی درخواست کی۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کلوزنگ بیل تقریب کے دوران ہندوستان کی عزت افزائی کی گئی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More