16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی شرح اموات (سی ایف آر ) 1.5 فیصد سے کم ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کو عالمی وبا سے اجتماعی طور پر نمٹنے میں ایک اہم  کامیابی ملی ہے۔ شرح امور (سی ایف آر)  1.5 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ لگاتار کم ہوتی ہوئی، سی ایف آر آج 1.49 فیصد ہے۔ بھارت کی فی دس لاکھ آبادی پر اموات کی تعداد بھی بہت کم سطح فی دس لاکھ آبادی پر 88 ہے۔

جانچ کرنے ، مریضوں کا پتہ لگانے ، انہیں تلاش کرنے اور ان کا علاج کرنے کی مرکز کی قیادت والی حکمت عملی میں موثر کنٹین منٹ حکمت عملی تیزی سے کی جانے والی جانچ  اور دیکھ بھال کے طریقوں کے جامع معیارات پر مبنی معیاری کلینیکل پروٹوکول بندوبست پر توجہ دی گئی ہے، جس میں خون کو نا جمنے دینے والی اور نان انویسیو آکسیجن کا استعمال بھی شامل ہے۔  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کیے گیے موثر عمل درآمد کا نتیجہ مریضوں کی جلد شناخت ، انہیں فوری آئی سولیشن میں رکھے جانے اور اسپتال میں داخل مریضوں کے بروقت کلینیکل بندوبست کی شکل میں مرتب ہوا ہے۔  ان نتائج سے یہ یقین دہانی ہو گئی ہے کہ بھارت میں کووڈ سے مرنے والوں کی شرح کم ہے اور یہ تعداد بندوبست کے قابل ہے۔

بھارت میں  پوری دنیا  کی بنسبت سب سے کم شرح اموات ہے ۔  ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں 551 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ روزانہ اموات کے تعداد میں بھی لگاتار کمی آرہی ہے۔

کووڈ بندوبست اور اس کی روک تھام کے لیے اپنائی جانے والی پالیسی کے طور پر نئی دلی کے ایمس میں شرح اموات  کم کرنے کے لیے نازک حالت والے مریضوں کے کلینیکل بندوبست میں آئی سی ایو ڈاکٹروں کی صلاحیت سازی کے لیے ایک منفرد قسم کی پہل کی ہے۔ ہفتے میں دو بار منگل اور جمعہ کو ریاستی اسپتالوں کے ای – آئی سی یو میں تعینات ڈاکٹروں کے لیے معلومات اور ماہرین کی طرف سے ٹیلی / ویڈیو صلاح مشورے کے اجلاس  منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان اجلاس کا آغاز 8 جولائی 2020 کو ہوا تھا۔

نتیجے کے طور پر 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ایسے ہیں جن میں سی ایف آر قومی اوسط سے بھی کم ہے۔

کل اموات میں سے 65 فیصد اموات محض 5 ریاستوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں کل اموات میں سے  سب سے زیادہ اموات  36 فیصد ہیں۔

10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کل اموات میں سے 85 فیصد اموات ہیں۔

6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی اموات 100 سے کم ہیں اور 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اموات 1000 سے کم ہیں۔

16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اموات 10000 سے کم ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹےمیں 59454 نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے نئے صحتیاب مریضوں کی تعداد 48268 تھی۔ اس کے ساتھ ہی، صحتیاب ہونے والی مریضوں کی کل تعداد 74 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے  (7432829) ۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں 48268 نئے تصدیق شدہ کیسز رجسٹر کیے گیے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں 551 اموات کی اطلاع ملی ہے جن میں سے تقریباً 83 فیصد اموات دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔

نئی اموات میں سے 23 فیصد سے زیادہ اموات  کا تعلق مہاراشٹر  سے ہے۔ (127 اموات)

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More