18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی پچاس منتخبہ بیچوں پر صفائی کی ایک ہفتہ طویل مہم آج سے شروع ہورہی ہے

Urdu News

نئیدہلی: ہماری بیچوںکو صاف کرنے  اور شہریوں  میں  ساحلی  ، ماحولیاتی  نظام کی اہمیت کے بارے میں بیداری  پیدا کرنے کی غرض سے ماحولیات  ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت   11سے  17  نومبر  2019  تک  –سووچھ  -نرمل ٹٹ ابھیان ‘‘ کے تحت  50  منتخبہ بیچوں  پر  صفائی  اور بیداری  پیداکرنے کی ایک زبردست مہم چلارہی ہے ۔  یہ بیچیں  دس  ساحلی ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہیں ۔ ان کے نام ہیں :  گجرات ،دمن اور دیو  ، مہاراشٹر ، گوا  ، کرناٹک  ،کیرالہ ،تمل ناڈو  ، پڈوچیری  ، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ  ۔  بیچوں کی نشاندہی  ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے صلاح ومشورہ  کرکے کی گئی ہے ۔

            تمام بیچوں  کی صفائی کے کام میں ایکو کلبوں کے  اسکولوں   /  کالجوں  کے  طلبا  ، ضلع  انتظامیہ  ،ادارے  ،  رضاکار ،مقامی افراد  اور دیگر  ساجھیدار   شامل ہوں  گے ۔ ایکو کلبوں  کے لئے  ریاستی نوڈل ایجنسیاں   تمام دس ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں  ایک ہفتہ طویل  زبردست صفائی  مہم کا اہتمام کریں گی۔  ایکو کلبوں  کے  نوڈل ٹیچر ،صفائی کی پوری مہم کے دوران متعلقہ  مقامات پر موجود رہیں  گے ۔  ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی   وزارت کے اہلکاروں کو بھی  مہم  پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے مقرر کیا گیا ہے ۔

          بیچ  کی صفائی کی  سرگرمیوں  کے لئے  جو روزانہ کی بنیاد  پر دوگھنٹے  کے لئے ہوں  گی ،  بیچ  کے  ایک کلومیٹر کے حصے کی  نشاندہی کی جائے گی۔    تقریباََ 15  منتخبہ  بیچوں  پر   بیچ  کا  ریت صاف کرنے والی مشینیں  نصب  کی جائیں گی۔اس کے نتیجے میں  جمع  ہونے والے کچرے کو   ،  کچرے کے بندوبست کے ضابطوں  2016  کے تحت  پراسس کیا جائے گا۔  اس وزارت کے تحت   ماحولیاتی تعلیم کا ڈویژن  اور سوسائٹی آف   انٹگریٹیڈ   کوسٹل  مینجمنٹ   ( ایس آئی سی او ایم ) 50  بیچوں   پر چلائی جانے والی صفائی کی مہم  کو مربوط کرنے کا  ذمہ دار ہوگا۔ بیچوں  کی  صفائی کی مہم میں متعلقہ ریاستی حکومتیں  اور مرکزی وزارتیں بھی سرگرمی سے  شرکت کریں  گی۔

           وزارت نے یہ فیصلہ  بھی کیا ہے کہ مہم کے مکمل ہونے پر تین بہترین بیچوں کو مناسب ایوارڈ دیا جائے گا اور اس  مہم میں  شرکت کرنے والے تمام   ایکو کلبوں     کو توصیفی سرٹیفکیٹ دئے جائیں  گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More