بھارت میں کووڈ کے فعال معاملے مسلسل کم ہورہے ہیں۔ کل فعال معاملے آج 3.6 لاکھ (359819) کے نیچے پہنچ گئے ہیں۔
روزانہ شفایاب ہونے والے معاملوں کی غیر معمولی تعداد اور مرنے والوں کی شرح میں کم ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکا ہے۔فی الحال بھارت میں کووڈ کے فعال معاملوں کی تعداد مجموعی تعداد کا صرف 3.66 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 33494 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے فعال معاملوں میں 3930 کمی واقع ہوئی ہے۔
گذشتہ ہفتے سے اوسطاً 6 سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کے معاملوں میں روزانہ کمی واقع ہو آرہی ہے۔
پچھلے 15 دنوں میں یومیہ آنے والے نئے معاملوں کے مقابلے صحتیاب ہونے والے معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 30006 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اسی مدت کے دورن کل 33494 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے یا وہ صحتیاب ہوئے ہیں۔
بڑی تعداد میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی بدولت ریکوری شرح 94.89 فیصد بہتر ہوگئی ہے۔
ابھی تک کل 9324328 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ زیر علاج معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق بڑھتا جارہا ہے ۔ فی الحال یہ 8964509 ہے۔
صحتیابی کے معاملوں میں 74.46 فیصد 10 ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔
کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 4748 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں مغربی بنگال میں 2873 اور مہاراشٹر میں 2774 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں میں سے 74.16 فیصد معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے۔
کیرالہ میں یومیہ سب سے زیادہ نئےمعاملے 4642 درج کئے گئے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 4268 جبکہ مغربی بنگال میں 2753 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 442 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
78.05 فیصد نئی اموات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 87 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد دہلی اور مغربی بنگال میں بالترتیب 60 اور 50 اموات روزانہ ہوئی ہیں۔
گذشتہ کئی دنوں سے یومیہ ہونے والی اموات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ پچھلے 7 دنوں میں روزانہ 500 سے کم اموات ہورہی ہیں۔