19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے مالیاتی کمیشن کی ماہرین اقتصادیات سے پونے میں دوسرے دور کی گفت و شنید

Urdu News

نئی دلّی: مالیاتی کمیشن نے 21 اگست ، 2018 کو وائی اے ایس ایچ ڈی اے ، پونے میں سرکردہ ماہرین اقتصادیات سے دوسرے دور کی گفت و شنید کی ۔ اس گفت و شنید میں 16 مقتدر ماہرین اقتصادیات اور اس شعبے کے جانکاروں نے ڈاکٹر وجئے کیلکر سمیت حصہ لیا اور کمیشن کو اپنے خیالات و نظریات سے روشناس کرایا ۔ کمیشن کے چیئر مین جناب این کے سنگھ نے منصوبہ بندی کمیشن کی تحلیل کے بعد بدلے ہوئے اقتصادی پس منظر میں اہم امور کو نمایاں کیا اور کہا کہ ان امور نے پلان اورنان پلان فنڈ کی تخصیص کو بدل دیا ہے اور اس کے نتیجے میں منصوبہ بند اور غیر منصوبہ بند سرمائے کے مابین امتیاز ختم ہو گیا ہے ۔جن امور پر گفت و شنید کی گئی وہ درج ذیل ہیں :۔
ملک بھر میں بین ریاستی عدم مساوات پر کمیشن کے ذریعہ غور و خوض کئے جانے کی ضرورت ۔
شہری لوکل باڈیز اور پی آر آئی کے لئے فنڈ اور وسائل کی بہم رسانی کو مستحکم کرنے کی ضرورت ۔
متوازن ۔ سماجی ۔ اقتصادی شہر کاری کی حوصلہ افزائی تاکہ متوازن سماجی اقتصادی ترقی عمل میں آ سکے ۔
ترمیم شدہ ایس آر ڈی ایس ایکٹ کے سلسلے میں لائحہ عمل کے مالی استحکام پر پوری احتیاط کے ساتھ غور و فکر خصوصاً ریاستوں میں جاری مختلف النوع صورت حال کے پس منظر میں قرض ؍ مجموعی گھریلو پیداوار تناسب اور مالی خسارے کو مد نظر رکھتے ہوئے طریقہ کار کا تعین ۔
تحلیل کے لئے ہم عصر آبادی اعداد و شمار مفید ثابت ہوں گے ۔
کمیشن کو مساوات کے ساتھ اثر انگیزی کے مابین توازن قائم کرنا ہو گا ۔
ریاستوں کی ٹیکس عائد کرنے کی صلاحیت اور اس میں کسی بھی طرح کی ترمیم یا اضافہ یا تبدیلی صرف مساویانہ ، منصفانہ اور یکسا ں پیمانے پر عمل میں لائی جانی چاہئیے ۔
مرکز سے اسپانسر شدہ اسکیموں کو مختلف اسکیموں کے معاملے میں وسائل کی تخصیص کے مابین ہم آہنگی بر قرار رکھنے کے لئے ایک ہ مجموعی طریقہ کار اپنانا چاہئیے ۔
چیئرمین موصوف نے تبادلہ خیالات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے ساتھ لگا تار ربط ضبط آئندہ مہینوں میں کمیشن کو اپنا طریقہ کار عمودی اور افقی عارضی فیصلے لینے سے قبل معین و مدد گار ہو گا تاکہ مالیات کی تحلیل اور مقامی اداروں اور پنچایتوں کے سلسلے میں فنڈ کی فراہمی کے معاملات بخیر و خوبی نمٹائے جا سکیں اور یہ کام حقیقی پیمانے پر انجام دیا جا سکے اور استفادہ کنندگان کو درکار اور نشان زد وسائل بہم پہنچائے جا سکیں ۔
ماہرین اقتصادیات کے ساتھ یہ دوسری مشاورت تھی ۔ اس سے قبل ماہرین کے ساتھ مشاورت کا عمل نئی دلّی میں ماہ مئی کے دوران وقوع پذیر ہواتھا جس میں ٹی او آر سے متعلق مختلف النوع موضوعات پر تبادلہ خیالات عمل میں آیا تھا ۔ مہاراشٹر کے لئے ریاستی دورہ ستمبر ، 2018 میں عمل میں آئے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More