21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی اطلاعاتی خدمات کے زیر تربیت افسران کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

Urdu News

نئیدہلی۔ بھارتی اطلاعاتی خدمات کے زیر تربیت افسران کے  ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارتی اطلاعات خدمات کے افسران کے طور پر یہ افسران نہ صرف یہ کہ اطلاعات کی ترسیل میں فعال کردار ادا کرتے ہیں  بلکہ اس طرح کی  تمام تر باتوں کی باقاعدہ چھان پھٹک  بھی کرتے ہیں اور اسے بامقصد بناکر پیش کرتے ہیں۔ اطلاعات کو دبا دینے کے عہد میں ان افسران کو ایسی مثبت اطلاعات فراہم کار کے طور پر اُبھرنا  ہے کہ ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی مثبت اطلاع عوام اور معاشرے دونوں کیلئے  مفید اور  سازگار ہو۔  یہ فرض ،ان افسران کی جانب  سے ادا کیے جانے والے اطلاعات کے نگراں اور اطلاعات فراہم کاروں کے طور پر  ان کے کردار کے علاوہ ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ عوامی رابطہ کاری اور مواصلات کے توسط سے  آئی آئی ایس افسران ،اپنے طور پر عوام کو مختلف النوع بہبودی اسکیموں اور پالیسیوں سے واقف کراتے ہیں۔ ان میں سے ہر افسر کے اندر وہ ہنرمندی اور صلاحیت ہوتی ہے جو  ان بہبودی اسکیموں اور پالیسیوں کو  جامع ، مفید، اصل اور قابل عمل بناتی ہے یعنی  یہ تمام تر اطلاعات آخری فرد تک کے لئے  مفید بن جاتی ہیں۔ اس طریقے سے  یہ افراد عوامی شراکت داری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو کسی بھی پروگرام کی کامیابی کیلئے سب سے اہم عنصر ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے آئی آئی ایس افسران سے کہا کہ وہ میڈیا برادری کے ساتھ مضبوط پیشہ ورانہ روابط قائم کرے تاکہ وہ صحیح صحیح اطلاعات  فراہم کرسکے جن کا تعلق عوام الناس سے وابستہ اہم موضوعات سے ہوتا ہے اور غلط اطلاعات کی ترسیل کا سدباب بھی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے وہ اس امر کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ عوام الناس کے ساتھ حکومت کا رابطہ اور مواصلات مفید ، بروقت، عملی اور مؤثر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More