15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ نے نئی دلی کے دوارکا میں بچوں کے لئے مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا

Urdu News

بھارتی بحریہ 19 سے 22 نومبر 2018 کے دوران دلی کے دوارکا کے سیکٹر 6 میں  گورنمنٹ کو ایڈ سرودیاودیالیہ ، سائٹ 2، کے بچوں کے لئے صحت کی مفت جانچ کا کیمپ لگا رہی ہے۔ یہ کیمپ بھارتی بحریہ کے دوسروں تک رسائی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر این سی ٹی دلی کے تعلیم اور کھیل کود کی ڈائریکٹوریٹ  کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

سرجن رئر ایڈمرل جوائے چٹرجی، وی ایس این نے 19 نومبر 2018 کو ایک شاندار تقریب میں اسکول کے احاطے میں کیمپ کا افتتاح کیا۔سرجن کموڈور ایس نارائن، وی ایس این، ایچ ایس نے اہم شخصیات اور اجتماع کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پرجنوب مغربی دلی میں تعلیم کی نائب ڈائریکٹر محترمہ بملاکماری نے اجتماع سے خطاب کیا۔

اس کیمپ میں بھارتی بحریہ کے میڈیکل افسروں کے ذریعے اسکول کے تمام 1900 بچوں کی جانچ کی جائے گی۔  اس کیمپ میں بچوں کے امراض کے ماہرین، ای این ٹی اور آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر بھی شامل ہوں گے اور ضرورت مندوں کا علاج کریں گے۔ اس کیمپ میں دانتوں کی چھوٹی موٹی بیماری کے علاج کے لئے دانتوں کے ڈاکٹر بھی موجود ہوں گے۔

طبی جانچ کے علاوہ میڈیکل ٹیم بچوں میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور صحت کے بارے میں بتانے کے لئے نمائش کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے بارے میں بھی بچوں کو آگاہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More