14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ کا بحری جہاز ایکس ۔مالابار 2018میں شرکت کی غرض سے گوام پہنچا

Urdu News

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا بحری جہاز سہ یادری ، شکتی اورکمورتا جس کا تعلق مشرقی بیڑے سے ہے ، ریئرایڈمیرل، دنیش کے ترپاٹھی،این ایم ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ، مشرقی بیڑے کی کمان میں فی الحال جنوب مشرقی ایشیا  اورمغربی بحرالکاہل کے سمندروں کے سفرپرہے ، 7جون ، 2018کو ایکسرسائز۔ مالابار  آف گوام ،  میں شرکت کی غرض سے یوایس اے یعنی امریکہ پہنچا ، یہ عسکری مشق اپنی نوعیت کی 22ویں  ایڈیشن کی مشق ہے اور7سے 16جون 2018کے دوران منعقد ہوگی ۔

          ایکسرسائز مالابار امریکی بحریہ اوربھارتی بحریہ کے مابین باہمی عسکری مشق کے طورپر 1992میں شروع ہوئی تھی اوراس عرصے کے دوران ، جاپانی بحریہ کی خود دفاعی فورس ( جے ایم ایس ڈی ایف ) بھی  2007سے اس میں شریک ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 26برسوں کے دوران یہ بحری ایکسرسائز اپنے دائرہ کاراوراپنی شمولیت کے لحاظ سے کافی ترقی کرگئی ہے اور اب اس مشق کے تحت تینوں بحریاؤں کے مابین باہمی رواداری ، بین آپریٹی بلیٹی اور بہترین طریقہ ہائے کارکی سطح کو مزید بڑھاوادینے کے مقصد کا تعین کیاگیاہے ۔ مالابار 17کااہتمام گذشتہ برس ماہ جولائی کے دوران بھارت کے مشرقی بورڈ یعنی چنئی اوروشاکھاپٹنم کے ساحلوں سے دورکھلے سمند رمیں کیاگیاتھا ۔ پہلی مرتبہ یہ مشق گوام سے کافی فاصلے پر منعقد ہونے جارہی ہے جو امریکی بحریہ کا ایک اہم بیس ہے اور مغربی بحرالکاہل میں واقع ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکردلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ امریکہ نے حال ہی میں اپنے ہوائی مستقروالے بیس ،جو بحرالکاہل کمان میں واقع ہے ، کانام امریکہ ۔ بھارت ۔ بحرالکاہل کمان رکھاہے ۔

          مالابار18کادائرہ کارکافی وسیع ہے جس میں گوام میں 7سے 10جون ،2018کے درمیان ساحلی مرحلے کے دوران پیشہ ورانہ ربط وضبط کو بڑھاوادینا بھی شامل ہے۔11سے 16جون ،2018کے دورا ن سمندری مرحلہ منعقد ہوگا، جس میں کھلے سمندرمیں طیارہ بردار بحری جہازوں کے آپریشن ، فضائی دفاع ، آبدوز شکن فن حرب ( اے ایس ڈبلیو) ، سطح سمندرپرفن حرب ، وزٹ بورڈ سرچ اور سیزر ( وی بی ایس ایس ) سمیت گوناگوں سرگرمیاں شامل ہیں ۔ اس کے تحت مشترکہ جنگی نقل وحمل اورپیش قدمی اور دیگرتدبیری طریقے بھی شامل ہیں ۔

          بھارتی بحریہ کی نمائندگی دواندرون ملک ڈیزائن کئے گئے اوربنائے گئے بحری جہازوں ، کثیرمقصدی خفیہ کشتیوں اوربحری جہازوں آئی این ایس سہ یادری اور آبدوز شکن فن حرب کے وسائل   کے ذریعہ ہوگی۔آئی این ایس کمورتا اور تھری ٹینکرآئی این ایس شکتی اور لمبی دوری تک پرواز کرنے والا بحری گشتی طیارہ ،پی 81بھی اس میں شامل ہیں ۔ امریکی بحریہ دستوں میں نمٹز زمرے کے طیارہ برداربحری جہاز ، یوایس ایس رونالڈریگن بھی شامل ہیں ۔اس کے فضائی دستے میں دوتکون دروگازمرے کے بحری جہاز یو ایس ایس اینٹی ٹام اوریوایس ایس چانسلروائل ، دو ارلے برکے زمرے کے تباہ کن بحری جہاز یوایس ایس بین فولڈ اوریوایس ایس مستن ، لازاینجلس کلاس کی حملہ کرنے والی آبدوز اورایک لمبی دوری تک پروازکرنے والا بحریہ طیارہ پی 8 اے شامل ہے ۔ جے ایم ایس ڈی ایف کی نمائندگی ہیوگا زمرے کے ہیلی کاپٹربردار بحری جہاز جے ایس آئیزکے ذریعہ ہوگی اوراس میں مربوط ہیلی کاپٹرشامل ہوں گے ۔ تکانامی زمرے کے ڈسٹرائر جے ایس سوزونامی ، اکی زوکی زمرے کے ڈسٹرائر جے ایس فیوزوکی  ، جاپانی بحری گشتی طیارہ پی 1اورایک آبدوز بھی اس میں شامل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More