14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ثقافت حروف تہجی کوالوہی حیثیت ادا کرتا ہے:نائب صدرجمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی، یکم جنوری؍نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھارتی ثقافت حروف تہجی کو ویدوں کو ایک الوہی حیثیت ادا کرتا ہے اور اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہم کتابوں اور ادب کوکتنی اہمیت دیتے ہیں۔موصوف آندھرپردیش میں وجے واڑہ میں 29ویں وجے واڑہ کتابی میلے کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ آندھر پردیش کے وزیراعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈو اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ کتابیں ہماری بہترین دوست ہیں اور کتابیں ہمارے معیار حیات کو بھی بلند کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں، تو یہی کتابیں ہماری رہنمائی کرتی ہیں، جو لوگ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں، سماج میں انہیں وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور کتاب کھولنے کا مطلب ہوتا ہے ایک نئی دنیا کا دروازہ کھولنا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ویدک ادب میں خواتین بھی تصنیف و تالیف کے شعبے میں یکساں مقام کی حامل تھیں اور گارگی ، میتری اور دیگر خواتین نے متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بدھشٹ عہد سے لے کر تمل سنگم عہد تک متعدد خواتین قلم کاروں کا وجود ملتا ہے۔ ویشنو روایات کے تحت الوروں میں دلت خواتین نے بھی کتب تصنیف کی ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ سنیما ہم پر زبردست اثرات مرتب کرتا ہے اور موسیقی اور فنون کی دیگر شکلیں امن و امان کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو ہمارے عظیم ملک کی ترقی کیلئے متحد رہنا چاہئے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے تیلگو زبان کو فروغ دینےکیلئے آندھرپردیش حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ حکومت  نے 2018 کے سال کو تیلگوزبان کے تحفظ کیلئے وقف کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More