20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے نے 960 سے زیادہ اسٹیشنوں کو شمسی نظام کے تحت کردیا

Urdu News

نئی دلی، یکم ستمبر، بھارتی ریلوے نے اپنی بجلی کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے میں  صد فیصد  خودکفیل بننے کا مقصد حاصل کرنے اور قومی شمسی بجلی  مقاصد میں حصہ لینے کیلئے اب تک 960 سے زیادہ اسٹیشنوں کو شمسی نظام کے تحت کردیا ہے۔ 550 اسٹیشنوں کیلئے 198 میگاواٹ شمسی روف ٹاپ صلاحیت کا آرڈر دے دیا گیا ہے،جن پر عمل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریلوے نے حال ہی میں شمسی بجلی تیار کرنے والے سرکردہ اداروں کی ایک میٹنگ طلب کی تھی۔ ان اداروں نے 2030 سے قبل  بھارتی ریلوے کو سِرے سے کاربن خارج نہ کرنے والا ریلوے بنانے کی کوشش میں ساجھیداری کی خواہش ظاہر کی تھی۔ بھارتی ریلوے 2030 تک 33 بلین یونٹ سے زیادہ کی اپنی ضرورت کی تکمیل کیلئے شمسی توانائی پیدا کرنے جا رہا ہے۔ سرِ دست سالانہ ضرورت تقریبا 20 بلین یونٹ کی ہے۔

بھارتی ریلوے اپنی خالی زمینوں کو استعمال کرتےہوئے 2030 تک 20-جی ڈبلیو صلاحیت کے شمسی پلانٹ نصب کرنے کا ایک بڑا ارادہ رکھتا ہے۔ جن چند اسٹیشنوں کو شمسی نظام کے تحت لے آیا گیا ہے، ان میں وارانسی، نئی دلی، پُرانی دلی، جے پور، سکندرآباد، کلکتہ، گوہاٹی، حیدرآباد، ہوڑہ وغیرہ شامل ہیں۔

بھارتی ریلوے کے پاس تقریبا 51 ہزار ہیکٹر خالی زمین ہے اور وہ ان میں سے ایسی زمینوں  پرجن پر کوئی قبضہ نہیں ہے ،  شمسی پاور پلانٹ نصب کرنے  کیلئے ڈیولپروں  کے ساتھ تمام تر تعاون کرنے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ریلوے 2023 تک صد فیصد برق کاری کا نشانہ پورا کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریلوے مکمل طور پر ماحول دوست  نقل و حمل کا ذریعہ بننے کے لئے اپنی بجلی کی ضرورتوں کی خاطر شمسی توانائی استعمال کرنے کا پابند ہے۔یہ کوشش عزت مآب وزیراعظم کی اس حالیہ ہدایت کے مطابق ہے کہ  ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی نظام کے تحت لایاجائے اور قابل تجدیدتوانائی کے پروجیکٹوں کیلئے ریلوےکی  خالی زمینیں استعمال کی جائیں۔

شمسی بجلی کے استعمال سے ریلوے کے اس مشن میں تیزی آئے گی کہ ریلوے کوایک ایسے ادارے میں بدل دیا جائے، جو سِرے سے کاربن خارج نہ کرتا ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لئے بھارتی ریلوے نے 2030 تک اپنی خالی زمینیں استعمال کرکے 20-جی ڈبلیو صلاحیت کے شمسی پلانٹ لگانے کا ایک بڑا ارادہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں قدم اٹھاتے ہوئے ریلوے انرجی مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (آر ای ایم سی ایل)، نے جو بھارتی ریلوے کا سرکاری زمرے کا ادارہ ہے، اپنی خالی زمینوں اور پٹریوں سے قریب کی زمینوں پر 3جی ڈبلیو شمسی پروجیکٹوں کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ یہ شمسی پروجیکٹ ریلوے کو کم شرح پر بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ہی پٹریوں کے قریب کی زمین پر حصار کھڑا کر کے  ریلوے کی زمین کو تحفظ بھی فراہم کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More