نئی دہلی: بھارتی ریلوے نے کورونا وائرس ( کووڈ -19) کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے درج ذیل اضافی اقدامات کااعلان کیا ہے۔
- غیر ضروری سفر کی حوصلہ شکنی کرنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے سینئر شہریوں کے کمزور زمرے کو باز رکھنے کے لئے تمام ٹکٹوں کی مراعاتی بکنگ مریضوں ، طلباء اور غیر محفوظ اور محفوظ زمرے کے دویانگ جن زمرے کے علاوہ دیگر لوگوں کیلئے 20 مارچ کی صبح سے آگے کی ایڈوائزری تک معطل کی جاتی ہے۔
- احتیاطی اقدام کے طور پر اور غیر ضروری سفر اور ٹرینوں میں بھیڑ بھاڑ کی حوصلہ شکنی کے لئے اب تک مسافروں کی کم گنجائش والی ٹرینوں کی کل 155 جوڑی ٹرینیں 31 مارچ 2020 تک منسوخ کرد ی گئی ہیں۔ ٹرینوں کی منسوخی مسافروں کیلئے متبادل ٹرینوں کی دستیابی کے پیش نظر کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی مسافر نہ پھنسے۔جن مسافروں کی ٹرین منسوخ کی جاتی ہے انہیں مکمل ریفنڈ دیا جاتا ہے۔
- بھارتی ریلوے نے تعلیمی اداروں کے اچانک بند ہونے کی وجہ سے ملک کے شمالی حصے میں پھنسے طلباء کی جنوبی ، شمال مشرقی اور مشرقی خطے ، ہند میں ان کے گھروں تک واپسی کا راستہ بھی ہموار کیا ہے۔
- مسافروں کو غیر ضروری ٹرین کےسفر سے بچنے کے لئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہیں کہ جب وہ سفر کا آغاز کر رہے ہوں تو انہیں بخار نہ ہو۔ سفر کے کسی بھی مقام پر اگر مسافر کو لگتاہے کہ اسے بخار ہو گیا ہے تو وہ طبی توجہ اور مزید امداد کے لئے ریلوے عملے سے رابطہ قائم کر سکتا ہے۔
- کووڈ -19 کے پھیلاؤ کے مدنظر ریلوے اسٹیشنوں پر غیر ضروری بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لئے ڈی آر ایم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریلوے اسٹیشنوں پر صورتحال کا جائزہ لیں اور پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 50 روپئے تک بڑھا دیں اگر اس کی ضرورت محسوس ہو۔
- کیا کریں اور کیا نہ کریں؟ کے بارے میں متعدد تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے پی اے سسٹم پر مستقل اعلان کیا جا رہا ہے۔
- بار بار ہاتھ دھو کر ہاتھوں کو صاف ستھرا رکھنا۔
- سماجی دوری برقرار رکھنا اور چھینکتے وقت اور کھانستے وقت منھ کو ڈھک لینا ۔
- اگر کسی کو بخار ہو تو اسے احتیاط برتنی چاہئے ( سفر نہ کرے اور فوراً ڈاکٹر کو اس کی اطلاع دے)
- عوامی مقامات اور ریلوے کی عمارتوں میں کسی جگہ نہ تھوکیں۔
- بھیڑ بھاڑ سے بچیں اور مضافاتی ٹرینوںسمیت ٹرنیوں میں مسافروں کے درمیان دوری کو یقینی بنائیں۔