23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی فضائیہ کی ایکس پِچ بلیک 2018 ٹکڑی اپنی مہم مکمل کرکے واپس لوٹی

Urdu News

نئی دہلی:  رائل آسٹریلین ایئر فورس  ( آر اے اے ایف ) نے 24 جولائی ، 2018 ء سے 18 اگست ، 2018 ء کے دوران ڈاروِن ، آسٹریلیا میں  دو سالہ  کثیر  ملکی وسیع فورس  تعیناتی فن حرب  مشق  ایکس پِچ بلیک کا اہتمام کیا ۔  اس مشق میں شمولیت کے بعد بھارتی   فضائیہ کی  ٹکڑی  آسٹریلیا  سے علیحدہ ہوئی اور  اپنے واپسی کے سفر میں   رائل ملیشین ایئر فورس  کے ساتھ  باہمی مشق  میں مصروف ہو گئی ۔  یہ مشق 20 سے 22 اگست ، 2018 ء کے دوران ملیشیا میں 18 سبانگ ایئر بیس   پر منعقد ہوئی ۔

          اس مشق کے تحت  رائل ملیشین ایئر فورس ( آر ایم اے ایف ) کے ساتھ باہمی ربط و ضبط ، تبادلۂ خیالات ، مختلف مہارتوں کا تبادلہ شامل تھا ۔ آر ایم اے ایف کے عملے نے  بھارتی فضائیہ کا ایس یو  30 ایم کے آئی طیارہ   اڑایا اور بھارتی فضائیہ     کے عملے کو  آر ایم اے ایف  ایس یو 30 ایم کے ایم  طیارہ  اڑانے کا موقع حاصل ہوا ۔  پہلی مرتبہ دونوں فورسز نے اکٹھے ہوکر فلائنگ آپریشن انجام دیئے ۔  بھارتی فضائیہ کا  سی 130 عملہ  اور آر ایم اے ایف نے  ایک دوسرے کے ساتھ گفت و شنید کی اور  مختلف النوع آپریٹنگ طریقۂ کار اور دیگر اچھے لائحہ عمل کا تبادلہ  کیا  ۔

          مشق کی تکمیل کے بعد  145 فضائی سورماؤں  ، 4 ایکس یو 30 ایم کے آئی ، 01 ایکس سی 130 جے اور 01 ایکس سی – 17 پر مشتمل بھارتی فضائیہ کی ٹیم 23 اگست ، 2018 ء کو بھارتی سرزمین پر وارد ہوئی ۔ بھارتی فضائیہ  کے ذریعے ایکس پِچ بلیک  مشق میں باہمی مشق کے عمل کے تحت انڈونیشیا اور ملیشیا کی  فضائیہ کے ساتھ شرکت نے   تمام مندوبین کو   کثیر ملکی ماحول میں   آپریٹ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرایا اور تمام مندوبین  دنیا کی معروف فضائیہ کے ذریعے  اختیار کئے جانے والے بہترین طریقۂ ہائے   کار پر مشتمل تجربات لے کر بھارت لوٹے ۔  اثاثوں کی زیادہ سے زیادہ افادیت کیسے ممکن بنائی جائے اور  بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت پانچ ہفتوں پر مشتمل اس مشق کے دوران 16 ممالک کی فضائی افواج کے سامنے  نمایاں ہوئی اور  بھارتی فضائیہ نے تمام مندوبین سے  ستائش   حاصل کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More