22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی نظام کی ادوایات اور ہومیوپیتھی کے لئے قومی کمیشن

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین کی صدارت کے تحت اور وزیراعظم کے ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیٹو افسر، آیوش کی وزارت کے سکریٹری کے ارکان کے طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ریگولیٹری اداروں جیسے بھارتی ادویات کی مرکزی کونسل ( سی سی آئی ایم) اور ہومیوپیتھی کی مرکزی کونسل (سی سی ایچ) کے کام کاج اور ان کو منضبط کرنے والے قوانین یعنی انڈین میڈیسن سینٹرل کونسل ایکٹ-1970 اور ہومیو پیتھی سینٹرل کونسل ایکٹ-1973 کے کام کاج کا جائزہ لینے اور مناسب اصلاحات کی سفارش کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔ اسی مناسبت سے کمیٹی نے جامع غورخوض کے بعد بھارتی نظام کی ادویات اور ہومیوپیتھی کے لئےمجوزہ نیشنل میڈیکل کمیشن کے خطوط پر ایک قومی کمیشن قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔

آیوش کے نظام کی ادویات کی تعلیم اور پریکٹس کو منضبط کرنے کی خاطر انڈین میڈیسن سینٹرل کونسل ایکٹ 1970 اور ہومیوپیتھی سینٹرل کونسل ایکٹ 1973 کے ضابطوں کے مطابق دو ریگولیٹری ادارے مرکزی کونسل برائے بھارتی ادویات (سی سی آئی ایم) اور مرکزی کونسل برائے ہومیوپیتھی (سی سی ایچ) قائم ہیں۔

مذکورہ بالا معلومات آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سری پد یسونائک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More