17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی وفد نے بشکیک میں ایس سی او کے ماس میڈیا فورم میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی، شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس سی او) کے دوسرے  ماس میڈیا فورم    کا انعقاد  23 سے 26 مئی 2019 تک  کرغستان کے بشکیک میں منعقد ہورہی ہے۔   اطلاعات و نشریات کی وزارت کا ایک وفد، جس میں  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل   جناب ٹی وی کے ریڈی ،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر  جناب انکور لاہوتی  شامل ہیں،  فورم میں بھارت کی نمائندگی کررہا ہے۔  فورم کا افتتاح جمہوریہ کرغستان کے صدر  جناب  ایس جیمبیکو  نے کیا۔ صدر نے اپنے افتتاحی خطبے میں ایس سی او کے مقاصد  یعنی  باہمی اعتماد  ، پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات  اور علاقائی سلامتی    کے شنگھائی   جذبے کے خطوط پر  حاصل کرنے کے لئے   ایس سی او ملکوں میں ماس میڈیا کی تنظیموں  کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

فورم کا مقصد ایس سی او کے  رکن ملکوں کے درمیان  ماس میڈیا کے شعبے میں    تبادلوں اور تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔   یہ فورم  تنظیم کے   ویژن  کی تشکیل کی خاطر ماس میڈیا کے ذریعہ  سرگرم کام کرنے  اور عالمی اطلاعات کے شعبے میں اپنی ساکھ کو مستحکم کرنے کے لئے   ایک  منفرد پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے۔    ایس سی او ملکوں  کے ماس میڈیا کی نگرانی کرنے والے سرکاری اداروں کے نمائندوں (رکن ممالک،  مشاہدین ممالک ، مذاکراتی ساجھے دار) ، ایس سی ا و ملکوں کی   سرکردہ ماس میڈیا کے نمائندے  اور  ایس سی او سکریٹریٹ   کے نمائندے  فورم میں شرکت کریں گے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002BAQN.jpg

فورم میں تقریر کرتے ہوئے   بھارتی وفد نے ملک میں ماس میڈیا کے   منظر نامے  کو فروغ دینے میں  اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اہم    رول کو اجاگر کیا۔   وفد نے   ایس سی او کے ساجھے دار ملکوں کے درمیان   ماس میڈیا کی مختلف ایجنسیوں  ، تنظیموں اور انجمنوں کے درمیان    میڈیا کے اشتراک  اور تبادلوں کی بہترین حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔  وفد نے   مشورہ دیا  کہ مشترکہ بین الاقوامی پریس کانفرنسوں   کے ساتھ ساتھ    میڈیا کے افراد  کے تبادلوں کا پروگرام بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔   جعلی خبروں   کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے   مل کر کام کرنے کے نظریے کو بھی اجاگر کیا گیا۔ وفد نے ایس سی او رکن ملکوں   کے تمام مندوبین  کو مدعو کیا  کہ وہ  نومبر 2019   میں گوا میں ہونے والے  بھارت کے بین الاقوامی  فلم  فیسٹول  کے گولڈن جوبلی ایڈیشن میں شرکت کریں۔

 ایس سی او رکن ملکوں نے  میڈیا فورم  کی قرار داد کو بھی  منظور کیا جس میں  ایس سی او کےرکن ملکوں  کی ماس میڈیا تنظیموں   کے درمیان    کامیاب اشتراک قائم کرنے کے لئے زور دیا گیا ہے۔

پس منظر:

 پہلی ایس سی او میڈیا کانفرنس یکم جون 2018 کو بیجنگ میں منعقد ہوئی تھی۔  یہ تقریب   ‘‘شنگھائی جذبے کی ترقی’’ اور  ماس میڈیا  تعاون میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے  مقصد کے تحت منعقد کی گئی تھی     جس میں    ایس سی او  کے رکن ملکوں ،  مشاہد ملکوں  اور مذاکرتی ساجھے داروں  سمیت   16 ملکوں سے آئے  110 میڈیا  کے اداروں نے شرکت کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More