19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھوٹان روانہ ہونےسے پہلے وزیراعظم کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، بھوٹان روانہ ہونے سے پہلے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں 18-17 اگست 2019 کو بھوٹان کے سرکاری دورے پر رہوں گا۔ موجودہ میعاد کے آغاز پر بھوٹان کے میرے دورے سے اُس اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے، جو حکومت  اپنے بھروسے مند دوست اور پڑوسی بھوٹان کے ساتھ بھارت  کے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔

بھارت اور بھوٹان  کے شاندار باہمی تعلقات ہیں، جن کی مثال  ہماری جامع ترقیاتی ساجھیداری ، باہمی طور پر مفید پن بجلی تعاون او رمضبوط  تجارتی و اقتصادی تعلقات ہیں۔ ان میں دنوں ملکوں کی یکساں روحانی وراثت اور عوام سے عوام کے تعلقات  سے مزید مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔

دونوں ملکوں نے پچھلے سال  با ضابطہ سفارتی تعلقات کے قیام مشترکہ طور پر گولڈن جبلی منائی ہے۔ بھارت بھوٹان ساجھیداری آج ایک خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور  حکومت ہند  کی ‘‘ پڑوسی پہلے’’ کی پالیسی کا ایک اہم ستون  ہے۔ میں عالیجناب بادشاہ سلامت اور چوتھے درگیالپواور بھوٹان کے وزیراعظم کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر مفید تبادلۂ خیال کی امید رکھتا ہوں۔ میں بھوٹان کی معروف رائل یونیورسٹی کے  نوجوان بھوٹانی طلبہ سے خطاب کرنے کا بھی منتظر ہوں۔

مجھے  پورا یقین ہےکہ میرا دورہ بھوٹان کے ساتھ وقت پر کھری اترنے والی اورقابل قدر دوستی کو فروغ دیگا اور دونوں ملکوں کے عوام کےخوشحال مستقبل اور ترقی کو مزید مستحکم کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More