نئی دہلی،۔جولائی ۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (این ڈی ایم اے ) کی جانب سے کیرالہ اسٹیٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے )کے اشتراک سے بھیر کو سنبھالنے کے موضوع پر ایک دورز ہ قومی سطح کی کانفرنس کا اہتمام کیرل کے شہر ترواننتا پورم میں کیا گیا ہے ۔ آج یعنی گیارہ جولائی 2017 سے شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد ہے کہ محفوظ عوامی اجتماعات کے انعقاد کے لئے تمام متعلقہ دعوے داروں کی اہلیتوں میں اضافہ کیا جائے ۔
کیرل کے وزیر مالگزاری و ڈزاسٹر مینجمنٹ جناب ای چندر شیکھرن نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے بھیڑبھاڑ والے اجتماعات سے جُڑے جوکھم اور خطرات کو سمجھنے اور بین ایجنسی اجتماعات کے لئے منصوبہ بندی کے خصوصی رہنما اصول وضع کئے جانے چاہئیں ۔اس موقع پر اپنی تقریر میں این ڈی ایم اے کے رکن جناب آرکے جین نے کہا کہ بھیڑبھاڑ سے ہونے والی تباہیاں خود انسانی کوتاہیاں اور حرکتوں کا نتیجہ ہوتی ہیں اور معقول اور مستعد منصوبہ بندی اورفوری عمل درآمد سے ان حادثوں سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ دعوے داروں کی تیاریوں اور اہلیت سازی پر زوردیا ۔
واضح ہوکہ اس کانفرنس میں دو تکینکی اجلاس کا بھی اہتما م کیا گیا ہے جن میں سے ایک کا عنوان’’ جوکھم (اسباب اور ابتدا) کو سمجھنا اوراس سے سبق حاصل کرنا / اپنے تجربات آپس میں بانٹنا اور راحت اور بچاؤ کے بہترین طریقے ‘‘ ہے۔ ان دو تکینکی اجتماعات کی صدارت این ڈی ایم اے کے رکن جناب کمل کشور اور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ ) این سی مارواہ نے کی ، جس میں بھیڑ کو سنبھالنے کے انتظامات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔اس کےساتھ ہی مذہبی اورتہواری تقریبات کے لئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر بھی اس تکنیکی اجتماع میں گفتگو کی گئی ۔
بھیڑ کو سنبھالنے کے لئے مربوط جدید ٹکنالوجی اور دیگر طریقوں میں بہتری پیدا کرنے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔
ہندوستان میں چونکہ بھیڑ بھاڑ سے ہونے والی تباہ کاریاں زیادہ پیش آتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بھیڑ بھاڑ سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں کے اسباب اورابتدا کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا جائے ۔ اس کانفرنس سے تمام متعلقہ دعوے دار بھیڑ بھاڑ سے ہونے والے واضح خطرات کی اندازہ کاری کرسکیں گے ۔