26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہار کے راجگیر میں بجلی کے ریاستی وزراء کی دو روزہ کانفرنس کاانعقاد

Urdu News

نئی دہلی،۔بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے ریاستی وزراء کی دو روزہ کانفرنس 10 اور 11 نومبر 2017 کو بہار کے راجگیر میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا افتتاح بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راج کمار سنگھ کریں گے۔ اس دو روزہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ریاستوں میں جاری متعدد اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ لینا ہے۔ علاوہ ازیں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اور سکریٹریز کے علاوہ بجلی او ر قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے اعلیٰ عہدیداران اور سرکاری کمپنیوں کے اعلیٰ افسران درج ذیل امور پر تبادلۂ خیال کرنے کیلئے میٹنگ کریں گے۔

بجلی کا شعبہ:

تقسیم:

  • سوبھاگیہ (پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا) دسمبر 2018 تک سو فیصد گھرانوں میں بجلی کاری کے ہدف کو حاصل کرنا ۔
  • ڈی ڈی یو جی جے وائی: فیڈر منقسم کرنے اور پروجیکٹوں کو مستحکم کرنے کے نظام کو مکمل کرنا۔
  • پریپیڈ/اسمارٹ میٹرز
  • شہری علاقوں میں آئی پی ڈی ایس کام میں تیزی لانا اور اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو کم کر کے 10فیصد تک لانا۔
  • ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینا ۔
  • سبھی کیلئے 24 گھنٹے اور ساتوں دن بجلی کیلئے حکمت عملی بنانا۔

اصلاحات:

  • آر پی او اہداف کی تکمیل اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ آر ای سی کی تکمیل سال 2022 کیلئے آر پی او ٹراجیکٹری اور ان آر پی او اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ڈسکوم کو مالی ترغیبات فراہم کرنا۔
  • ٹیرف پالیسی کے اندر مقرر کردہ مخصوص حد کے اندر کراس سبسڈی چارجیز کیلئے جگہ دی جائے۔
  • آئی ایس ٹی ایس: ٹرانسمیشن چارجیز۔
  • پی پی اے: دستخظ  کرنااور عزت افزائی کرنا۔

کوئلہ بجلی:

  • راکھ کے بندوبست کا نظام: موبائل ایپلی کیشن کا اجرا۔

پن بجلی

  • مصروف اوقات میں زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت کیلئے پن بجلی پروجیکٹوں کا آغاز۔
  • پن بجلی پروجیکٹوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کیلئے فنڈز دینے کیلئے تبادلۂ خیال۔

ٹرانسمیشن:

  • ٹرانسمیشن پروجیکٹوں میں رائٹ آف وے ( آر او ڈبلیو) معاملات۔

توانائی کا تحفظ:

  • ممکنہ مواقع اور کم توانائی خرچ کرنے والی عمارتوں کی تعمیر کیلئے ایکشن پلان تیار کرنا:ریاستوں کے ذریعے کم توانائی خرچ کرنے والی عمارتوں کیلئے ضابطوں (ای سی بی سی) کو اختیار کرنے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ۔
  • کم توانائی خرچ کرنے والے سازوسامان کے استعمال کے ذریعے مانگ پر مبنی انتظام و انصرام۔
  • ہندوستان میں ای-موبیلیٹی( بجلی سے چلنے والی گاڑیوں) کو فروغ دینا: معیارات، چارجنگ کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بازار کی منتقلی۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کا شعبہ:

قابل تجدید توانائی کے ذرائع۔

  • قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو مربوط کرنے کیلئے  وقت کا تعین اور پیش گوئی۔
  • شمسی توانائی کے پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ۔
  • چھتوں کے اوپر شمسی  توانائی کے پروگراموں کے نفاذ میں درپیش مشکلات۔
  • شمسی توانائی /کُسُم پرگرا م سے مربوط نئی لا مرکزی گرڈ پرزنٹیشن۔
  • بادی توانائی پروگرام کا جائزہ۔
  • ایس ایچ پی پروگرام کا جائزہ۔
  • بایو ماس پروگرام کا جائزہ۔
  • بایاں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع۔

اس کانفرنس کااختتامی اجلاس ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کی آرا اور تجاویز اور فیڈ بیک پر مشتمل ہوگا۔علاوہ ازیں اس کانفرنس کی قرار دادوں کو مندوبین کے ذریعے  عمل میں لایا جائےگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More