17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ای ایل نے مالی سال 2018-19 کی دوسری سہ ماہی میں کاروبار میں 35 فیصد کا اضافہ درج کرایا

Urdu News

نئی دہلی، نو رتن دفاعی پی ایس یو بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ کے مالی سال 2018-19  کی دوسری سہ ماہی کے دوران کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی اور گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں منافع میں کافی اضافہ درج ہوا ہے۔

 مالی سال 2018-19  کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کا کاروبار 3282.40  کروڑ روپئے رہا ہے جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت میں درج کئے گئے منافع  2431.73  کروڑ روپئے سے تقریبا 35 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2018-19  کی  دوسری سہ ماہی کے دوران بعد از ٹیکس منافع 571.31  کروڑ روپئے رہا ہے جو کہ گذشتہ سال کے اسی مدت کے 412.39 کروڑ روپئے کے بعد از ٹیکس منافع سے تقریبا 39 فیصد زیادہ ہے۔

چھ ماہ کی کارگزاری

مالی سال 2018-19  کی پہلی شش ماہی تک بی ای ایل کا کاروبار 5360.24  کروڑ روپئے رہا ہے جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران درج کئے گئے 4204.56  کروڑ روپئے کے کاروبار سے تقریباً 27 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2018-19  کی پہلی شش ماہی کا بعد از ٹیکس منافع 751.04 کروڑ روپئے کا رہا  جو کہ گذشتہ سال کے اسی مدت کے 537.71 کروڑ روپئے کے بعد از ٹیکس منافع سے تقریبا 40 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دورن کمپنی کو 14338 کروڑ روپئے مالیت کے نئے آرڈرس موصول ہوئے ہیں اور یکم اکتوبر 2018 کو کمپنی کی آرڈر بک 48995 کروڑ روپئے پر تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More