14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ایس VIکی شروعات ایک انقلابی قدم:جناب پرکاش جاوڈیکر

Urdu News

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج اپنے فیس بُک پر لائیو بات چیت میں فضائی آلودگی کے موضوع پر مرکزی حکومت کے ذریعے اس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جارہے اقدام پر بات کی۔لوگوں نے مرکزی وزیر سے ہیش ٹیگ آسک پرکاش جاوڈیکر پر سوال اور تجاویز بھیج کر بات چیت کی۔

جناب جاوڈیکر نے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں فضائی آلودگی میں کمی کے لئے ایک جامع نظریہ نافذ کیا جارہاہے اور نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی)کے ذریعے وزارت ماحولیات ملک بھر کے 122شہروں میں اسے نافذ کررہی ہے۔این سی اے پی نے ملک بھر میں 2024ء تک پی ایم-10اور پی ایم-2.5کےمجموعہ میں 20 سے 30 فیصد کی کمی حاصل کرنے کا ہدف متعین کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا فضائی آلودگی کے مسئلہ کا سامنا کررہی ہے۔فضائی آلودگی کے اسباب پر بات کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ بھارت میں فضائی آلودگی  کے بنیادی اسباب گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج، صنعتی اخراج، عمارتوں کی تعمیر اور اسے مسمار کرنے سے نکلنے والے گرد غبار ، بایوماس جلانا، فضلے کا خراب بندوبست اور فصلوں کی باقیات جلانا ہیں۔ جب یہ اسباب جغرافیائی اور موسمیاتی اسباب کے ساتھ مل جاتے ہیں، تو سردیوں کے دوران شمالی ہندوستان میں آلودگی بڑھ جاتی ہے۔

جناب جاوڈیکر نے فیس بُک ناظرین کو مطلع کیا کہ مرکزی حکومت نے فضائی آلودگی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔اچھی کوالٹی کی ہوا کے دنوں کی تعداد 2016ء میں 106 کے مقابلے 2020ء میں بڑھ کر 218 ہوگئی ہے اور خراب معیار والی ہوا کے دنوں کی تعداد گھٹ کر 2020ء میں 56 ہوگئی ہے، جبکہ 2016 ء میں یکم جنوری سے 30 ستمبر تک 156 ہوگئی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More