21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی پی پی آئی نے پی ایم کئیرز فنڈ میں 25 لاکھ روپے کا تعاون کیا

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں حکومت کی مدد کرنے کے لئے کیمیا اور کھاد کی وزارت کے ادویہ سازی کے محکمہ کے تحت بیورو آف فارما پی ایس یو آف انڈیا (بی پی پی آئی) نے پی ایم کیئرز فنڈ میں 25 لاکھ کی امداد دی ہے۔

سکریٹری فارما جناب پی ڈی واگھیلا نے مرکزی وزیر برائے کیمیا اور کھاد جناب ڈی وی سدانند گوڑا کو مذکورہ رقم کا چیک آج نئی دہلی میں پیش کیا۔ اس موقع پر بی پی پی آئی کے سی ای او جناب سچن سنگھ ، جناب رجنیش ٹنگل، جے ایس، فارما، جناب نودیپ رنوا ، جے ایس ، فارما اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس رقم میں بی پی پی آئی کے ملازمین اور جن اوشدھی کیندرز کے مالکان اور تقسیم کاروں نے اپنا حصہ ڈالا تھا۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت کام کرنے والے کیندرز قوم کو ضروری خدمات پیش کررہے ہیں۔ بیورو آف فارما پی ایس یوز آف انڈیا (بی پی پی آئی) ، پی ایم بی جے پی کی عمل درآمد ایجنسی اپنے تمام کاموں کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ بی پی پی آئی ان چیلنج بھرے وقتوں میں اپنے اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کے ساتھ کھڑی رہی ہے کیونکہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کے) اپنی عہد بستگی کے حصے کے طور پر کام کر رہے ہیں اور آپریشن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

بی پی پی آئی، پی ایم بی جے کے میں ضروری ادویات کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔ بی پی پی آئی نے اپریل 2020 کے مہینے میں لاک ڈاؤن اور ٹیسٹنگ کے دور کے باوجود 52 کروڑ روپے کا قابل ستائش کاروبار کیا ہے، جبکہ اس کے مقابلے 42 کروڑ روپئے کا کاروبار مارچ 2020 میں کیا تھا۔ چونکہ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات باسکٹ این ایل ایل ایم میں لیب ریجنٹس اور اسٹینٹ کے علاوہ دیگر تمام ضروری ادویات پر مشتمل ہے ، اس لئے بی پی پی آئی کے پاس دوائیوں کا مناسب ذخیرہ موجود ہے جس کی فی الحال مانگ ہے، جیسے فیس ماسک ، ہائڈروکسیکلوروکین ، پیراسیٹامول اور ایزیتھرومائسن۔ بی پی پی آئی نے مارچ اور اپریل 2020 کے مہینے میں تقریبا 6 لاکھ فیس ماسک ، 50 لاکھ ہائیڈروکسیکلوروکین کے ٹیبلٹس (گولیاں) فروخت کئے ہیں۔ مزید یہ کہ 60 لاکھ ہائیڈرو کسیکلوروکین گولیوں کے بھی آرڈر دیئے گئے ہیں۔ موجودہ مارکیٹ کی مانگ کے پیش نظر، بی پی پی آئی نے ان دوائیوں کی خریداری کے لئے بھی خریداری کے آرڈر دے دیئے ہیں تاکہ اگلے چھ ماہ کے لئے خاطر خواہ ذخیرہ رکھا جا سکے۔

لاک ڈاؤن اقدامات کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں 6300 سے زیادہ پی ایم بی جے کے کام کررہے ہیں ، جس میں ملک کے 726 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سماجی دوری پر عمل آوری کے حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے پی ایم بی جے کے میں فارماشسٹ ، جو اب “سوستھ کے سپاہی” کے نام سے مشہور ہیں ، وہ مریضوں اور معمر لوگوں کو ان کے گھروں تک دوائیاں پہنچا رہے ہیں‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More