30.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین الاقوامی تجارتی نظام میں سروس ٹریڈ کو ضرور شامل کیاجانا چاہئے:سریش پربھو

Urdu News

 خدمات کی تجارت مال کی تجارت کے مقابلےزیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس طرح کی متحرک تبدیلیوں کو عالمی تجارتی نظام میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات تجارت اور صنعت نیز شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھونے کہی۔ وہ سمدجا اینڈ سمدجاکے اشتراک سے اننتا سنٹر اور کنفیڈریشن آف  انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ذریعہ نئی دہلی میں 19-18 جون 2018 کے دوران منعقدہ چھٹی مجموعی ترقی چوٹی میٹنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سامان کی تجارت کے برعکس خدمات کی تجارت میں لوگوں کے نقل و حرکت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 27-2026تک ہندوستان ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کا حامل ملک بن جانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اشیاء و خدمات کی برآمدات کا نشانہ ایک ٹریلین امریکی ڈالرکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ درج ہوا ہے۔

حکومت خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اور ایک بلین امریکی ڈالر سروسیز سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ بازاروں میں مصنوعات کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افریقہ، لاطینی امریکہ اور وسطی ایشیاء جیسے خطوں میں برآمدات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ عالمی تجارتی ادارہ (ڈبلیو ٹی او) کا قیام ضابطوں پر مبنی کثیر جہتی جمہوری اور شراکت دار ادارہ کی حیثیت  سے عالمی تجارت کو سعت دینے کے لئے کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں نے ترقی کو فروغ دینے اور روزگار پیدا کرنے کے لئے عالمی تجارت کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ عالمی تجارتی ادارہ (ڈبلیو ٹی او) موجودہ حالات کے مطابق رہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More