17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی ) کا بھارت کی ریاست گوا میں آج افتتاح

Urdu News

نئی دہلی: حکومت ہند کی اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت پریس انفارمیشن بیورو کا مکمل کارکردگی کا ایک میڈیا مرکز ہے جس میں جدیدترین سہولیات فراہم ہیں ۔ یہ سینٹرپرانی جی ایم سی عمارت میں واقع ہے ۔ یہ مرکز آئی ایف ایف آئی ، 2017میں روزانہ کی سرگرمیوں اورتقریبات کی تازہ ترین معلومات فراہم کرتاہے ۔ بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے سے  متعلق معلومات ، اس میلے سے وابستہ میڈیاافراد ،ایس ز  پرموصول کرتے ہیں ۔ (pib.nic.in) ایم ایس ، ای-میل ، پریس اورفوٹوریلیز

سوشل میڈیا کے بہت سے ہینڈلز میں

 @PIB_India@PIBHindi@MIB_India@MIB_Hindi @PIB_Panaji @IFFIGoa@airnewsalerts   بھار ت کےبین الاقوامی فلمی میلے  کے بارے میں معلومات اور اس کی  @DDNewsLive @DDNational@prasarbharati

تصویریں ٹویئٹرپرموجود ہیں ۔تازہ ترین معلومات وزارت اطلاعات ونشریات ، پی آئی بی ، نئی دہلی کے تحت آئی ایف ایف آئی گوا کے فیس بک  پیجیز  IFFI GoaMinistry of I&BPIB New Delhiپردستیاب ہے ۔ اس سلسلے میں بڑی سرگرمیوں   کی رواں نشریات پریس انفارمیشن بیورو کے یوٹیوب چینل  IFFI-2017 پربھی دستیاب ہیں ۔ آئی ایف ایف آئی ۔ 2017کی افتتاحی اوراختتامی تقریبات کا رواں نشریہ یوٹیوب فیس بک اور اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پردستیاب ہے ۔

          اس سلسلے میں پریس کانفرنس کا سلسلہ 21نومبر ،2017سے شروع ہوگا۔ افتتاحی پریس کانفرنس فلم ، ‘‘بیونڈ دی کلاوڈز’’سے متعلق ہوگی جس میں فلم ساز ماجد ماجدی حصہ لیں گے ۔ اس پریس کانفرنس سے جودیگرشخصیتیں خطاب کریں گی ان میں وشال بھاردواج ( ڈائیلاگ رائٹر) ایشان کھٹّراداکار، مالویکاموہنم (اداکار)، رضا(ای پی ) ماجدماجدی (ڈائرکٹر) ، اے آررحمان (میوزک کمپوزر) ، شرن منتری ( پروڈیوسر ، نماپکچرز )، سجے کٹی ( پروڈیوسر، ذی اسٹیوڈیوز ) ، کشوراروڑا ( پروڈیوسر ، نماپکچرز) ،دوسری پریس کانفرنس  ،‘‘ کنٹری فوکس ۔کینڈا’’، سے متعلق سیکشن میں ہوگی ۔

          آئی ایف ایف آئی 2017کو ، اس کے بارے میں جواعلانات کئے گئے تھے ان کی وجہ سے کافی توجہ حاصل ہوئی تھی ۔ اس فیسٹول کو جسے فلم سازوں کی ایسوسی ایشنوں کی بین الاقوامی فیڈریشن ،( ایف آئی اے پی ایف ) کی طرف سے گریڈ‘‘اے ’’دیاگیاتھا۔ اس نے اعلان کیاتھا کہ اس فیسٹول میں 82سے زیادہ ملکوں کی 195فلمیں پیش کی جائیں گی جن میں سے 10ورلڈپریمیئر ز، 10ایشیائی اور بین الاقوامی پریمیئرز اور 64سے زیادہ بھارتی پریمیئرز ہوں گی ۔ یہ پروگرام سرکاری پروگرام کے حصے کے طورپر منعقد کیاجائے گا۔

          فیسٹول کا آغاز ‘‘بیونڈ دی کلاؤڈز’’نام کے نئے فیچرسے ہوگا۔ جس میں معروف فلم ساز ماجد ماجدی حصہ لیں گے اور جسے نماپکچرز اور ذی اسٹیوڈیوز پیش کریں گے ۔ اس فیسٹول کا اختتام بھارت ارجنٹینا کی مشترکہ فلم ‘‘تھنکنگ آف فلم ’’ سے ہوگا جس کی ہدایت  پابلوکیسرنے  دی ہے جب کہ معروف اداکارشاہ رخ خان مہمان خصوصی کے طورپر فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں جلوہ نماہوں گے اور اختتامی تقریب میں اداکارسلمان خان اہم شخصیت ہوں گے ۔ ان کے علاوہ صنعت کے معروف پیشہ وربین الاقوامی مہمان شخصیتیں اور فلمیں ہستیاں بھی فیسٹول میں موجود رہیں گی ۔

          21نومبر کو پریس اورمندوبین کے لئے فلموں کی نمائش ہوگی جس میں بھارتی پینورما سیکشن کا بھی آغاز ہوگا۔ اس کا آغاز اداکارہ سری دیوی کریں گی ۔

          آئی ایف ایف آئی 2016،میں  سال کی بھارتی فلمی شخصیت کا ایوارڈ مشہورومعروف اداکارامیتابھ بچن کو دیاجائے گااور زندگی بھرکی خدمات کے صلہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کینڈا کے مشہورومعروف ڈائرکٹرایٹم ایگویا ن کو دیاجائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More