15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین الاقوامی یوم خواندگی- 2017

Urdu News

نئی دہلی، 51واں بین الاقوامی یوم خواندگی 8 ستمبر 2017 کو وگیان بھون نئی دہلی میں منایا جا رہا ہے۔ یونسکو نے اعلان کیا ہے کہ اس کا موضوع ‘‘ خواندگی ڈجیٹل دنیا میں’’ ہوگا۔ اس پروگرام میں معزز شخصیات کی عزت افزائی کی جائے گی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں اضلاع گرام پنچائتوں اور این جی اوز کو ساکشار بھارت ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔

بین الاقوامی یوم خواندگی ہر سال 8 ستمبر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔1965 میں اسی تاریخ کو وزرا تعلیم کی عالمی کانگریس کی میٹنگ تہران میں منعقد ہوئی تھی جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے پروگرام پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ یونسکو نے نوبمر 1966 میں اپنے 14ویں اجلاس میں 8 ستمبر کے بین الاقوامی یوم خواندگی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی بیشتر ممبر ملک ہر سال 8 ستمبر کو یہ دن مناتے ہیں۔ بین الاقوامی یوم خواندگی منائے جانے کا مقصد جہالت کے خلاف جدوجہد کے لئے رائے عامہ ہموار کرنا ہے۔ یہ ایک ایسا فورم ہے جس میں خواندگی کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے اور عوامی بیداری میں اضافہ کیا جاتا ہے تیز انفرادی اور قومی ترقی میں خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

نیشنل لٹریسی مشن اتھارٹی نے 1988 سے ہرسال بین الاقوامی یوم خواندگی منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ حصول آزاری کے بعد سے جہالت کو دور کرنا ہندوستان کی حکومتوں کا ایک اہم مشن رہا ہے۔بین الاقوامی یوم خواندگی کو ناخواندگی کو دور کرنے کی غرض سے رائے عام ہموار کرنے اور بالغوں کے تعلیمی پروگراموں کے حق میں فضا پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام کو مزید پُر کشش بنانے کے لئے 1996 سے کچھ نئے عناصر متعارف کرائے گئے۔ 1996 میں ایک ‘‘مشعل مارچ’’ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس کے بعد کے برسوں میں تقریب میں کچھ اور پروگراموں کا اضافہ کیا گیا جس میں ریاستی سطح پر ایس ایل ایم اےکی طرف سے مقابلے(رنگولی، ڈرائنگ وغیرہ) جے ایس ایس عضوعات کی نمائش اور بین الاقوامی کانفرنس سیمنار اور کلچرل پروگرام شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More