20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین وزارتی مرکزی ٹیم سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کی صورتحال کا جائزہ لے گی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کے ذریعہ 19 اگست 2019 کو بلائی گئی  ایک اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس میں ایک اہم فیصلے کے بعد ، وزارت داخلہ نے حال ہی میں آئے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں آسام ، میگھالیہ ، تریپورہ ، بہار ، اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش ،گجرات ، راجستھان ، مہاراشٹر ، کرناٹک اور کیرالہ کے دورے کے لئے بین وزارتی  مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) تشکیل دی ہے۔

وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب  شری پرکاش کی سربراہی میں ریاست کرناٹک کی بین وزارتی مرکزی ٹیم آج کرناٹک کا دورہ کر رہی ہے جو ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ریاستی انتظامیہ کی جانب سے انجام دیئے  جانے والے امدادی کاموں کا جائزہ لے گی۔

ابھی تک آئی ایم سی ٹی متاثرہ ریاست سے میمورنڈم حاصل کرنے  کے بعد صرف ایک بار وہاں  کا دورہ کرتی تھی۔  وہی آئی ایم سی ٹی نقصانات اور امدادی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے  میمورنڈم موصول ہونے کے بعد ایک بار پھر ریاست کا دورہ کرے گی تاکہ اضافی رقوم  مختص کرنے کے لئے حتمی سفارشات کی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More