20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیم کو اقدار ، اخلاق اور صالح افکار کی آبیاری کرنی چاہئے:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو  نے ایسی تعلیم   فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا  جس سے  اقدار  ، اخلاق اور صالح افکار کی آبیاری ہو۔    انہوں نے کہا کہ تعلیم   صرف  کتابوں سے  علم حاصل کرنے کا نام نہیں ہے۔  انہوں نے البرٹ انسٹائن  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  تعلیم   صرف حقائق کے علم کانام نہیں ہے بلکہ اپنے ذہنوں  کی سوچنے کی تربیت دینے کا نام ہے۔

 آج چنئی میں  مایہ ناز   پریزیڈینسی کالج کے سالانہ  کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے  اس ادارے کے  سرکردہ   اساتذہ   کے رول کی تعریف کی۔   انہوں نے   شمولیت والی  تعلیم کی   کالج کی پالیسی کی تعریف کی اور   تحقیق  اور سائنسی جذبے کو  فروغ دینے کی اساتذہ کی      سرگرم کوششوں کی ستائش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا   کہ بعض اوقات  صحیح سوال کرنا اتنا ضروری نہیں ہوتا جتنا  صحیح جواب حاصل کرنا۔ انہوں نے  طلبا پر زور دیا کہ وہ   حوصلے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں  تاکہ وہ    غیر معقولیت   پر اعتراض کرسکیں اور غیر منطقی بات پر تنقید کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو چاہئے    کہ وہ    اخلاقی تانے بانے کو فروغ دیں    اور   کردار کو مستحکم بنائیں  تاکہ وہ خود اپنی رائے   اور  نظریات  رکھ سکیں۔

 نائب صدر جمہوریہ نے  انہیں یقین دلایا کہ   ٹیسٹوں اور امتحانات میں   جو نمبر وہ حاصل کرتے ہیں  وہ ان  کی لیاقت کا صحیح پیمانہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ طلبا کو   کبھی بھی    اپنے    نمبروں کی وجہ سے   اپنے مقاصد کو  حاصل کرنے  سے خود کو محدود نہیں رکھنا چاہئے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوان گریجویٹوں کو چاہئے کہ انہیں   یہ سیکھنا چاہئے کہ ٹیم کے اندر کیسے کام کیا جاتا ہے اور انہیں دوسروں پر اعتماد کرنے اور خود کو   قابل بھروسہ بننے پر       توجہ دینی چاہئے۔     انہوں نے   کہا   کہ کوئی بھی چیز  ا س صلاحیت کو فروغ دینے سے زیادہ اہم نہیں ہے کہ ایک شخص   پورے گروپ کی ضرورتوں کو   اپنی ذاتی  ضرورتوں پر مقدم رکھے۔      طلبا کو    سب کچھ جاننا چاہئے اور انہیں   فنون لطیفہ، موسیقی، مصوری اور رقص    سے بھی  لطف اندوز ہونا چاہئے۔    انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ سے    کسی شخص کی  تھکن دور ہوتی ہے   اور یہ چیز اسے     آرام دیتی ہے    اور اس کے لئے تسکین کا باعث ہوتی ہے۔نوجوانوں سے  یہ  اپیل کرتے ہوئے  کہ انہیں     اپنے سے کم  خوش قسمت لوگوں کی  ضرورتوں کا احساس ہونا چاہئے   ، نائب صدر جمہوریہ نے ان سے کہا کہ   وہ     نوجوانی سے ہی  دوسروں کی دیکھ بھال کرنے کی    اور ان کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی  عادت ڈالیں۔   انہوں نے کہا  کہ  نوجوان طلبا کو چاہئے   کہ وہ   سووچھ بھارت جیسے   اچھے مشنوں کو اپنائیں اور ہندستان کو   صاف  ستھرا بنانے کے معاملے میں آگے آئیں۔  اس طرح کے اقدامات  کو عوامی تحریکوں کی شکل اختیار کرنی چاہئے تاکہ مہاتما گاندھی کے خوابوں کو پورا کیا جاسکے۔

ماہی گیری  اور عملے  اور انتظامی اصلاحات کے  تمل ناڈو کے وزیر   جناب  ڈی جے کمار   اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔      کنووکیشن سے  نائب صدر جمہوریہ کے   خطاب کے موقع پر ایک ہزا رسے زیادہ طلبا  اساتذہ اور  تحقیق کار  وہاں موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More