16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

توانائی سے پُر انجینئرنگ اور تعمیراتی ٹیکنالوجیوں کی ضرورت پر زور:ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ترقی کی رفتار میں پائیداری کے ساتھ شہری منصوبہ بندی میں تبدیلی لانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کی بربادی والے ماحول سے ہٹ کر توانائی کی بچت پر توجہ دینا چاہئے اور بہتر ہوگا کہ توانائی پیدا کرنے کی سمت میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر سے بنائے گئے فن تعمیر سے متعلق ضابطوں اور تعمیری کاموں کے نظام میں توانائی سے پُر انجینئرنگ اور تعمیری ٹیکنالوجی شامل ہونی چاہئے۔وزیر موصوف  آج یہاں عوامی فن تعمیر میں ابھرتے ہوئے رجحانات سے متعلق ایک قومی سیمینار میں اظہار خیال کررہے تھے جس کا اہتمام سینٹرل پبلک ورک ڈپارٹمنٹ(سی پی ڈبلیوڈی) نے کیا تھا۔ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب دُرگا شنکر مشرا، سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈجی جی پربھاکر سنگھ ، وزارت کے فن تعمیر کے ماہرین شہروں کی منصوبہ بندی کرنے والے لوگ اور سینئر حکام نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی شہرکاری کے بڑھنے کے سبب خطرناک ای-کچرے سمیت کچرے کی مقدار اور اسے ٹھکانے لگانے کی مشکلات بڑھ رہی ہے اور توانائی کی بہت زیادہ مانگ بڑھ رہی ہے۔جسے موجودہ فوسل فیوئل وسائل کی مدد سے پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔اگر ہم بڑے پیمانے پر اپنے مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو انجینئرنگ کے شعبے میں ہمیں نئی کھوج کی ضرورت ہوگی، جس سے ہمارے قدرتی وسائل پر اثر نہیں پڑے گا اور ایکولوجیکل نظام بھی متاثر نہیں ہوگا۔

یہ کہتے ہوئے کہ فن تعمیر سمیت ٹیکنالوجی کی رفتار کافی تیز ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ وسائل کم ہوتے جاتے ہیں۔ کم ہوتے وسائل کا ضرورت کے مطابق استعمال ہمارے لئے کافی اہم ہے۔عنقریب مستقبل میں  ہمارے شہروں کو زیادہ اسمارٹ ہونا پڑے گا اور ان شہروں کا حصہ ہونے کے ناتے سرکاری عمارتوں اور اس کے فن تعمیر کو بھی اسمارٹ بننے کی ضرورت ہوگی۔حکومت کے ذریعے اسمارٹ سٹیزکو شامل کرنے کے لئے پہلے ہی اہم اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ تبھی حقیقت بنے گی، جب ایسی کوشش کا ہر ایک جزو اور ہر ساجھیدار ٹیکنالوجی اور دنیا بھر میں ایک نئی شکل لے رہے دور کے ساتھ رفتار بناکر رکھی جائے۔

ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کے سیکریٹری دُرگا شنکر مشرا نے سی پی ڈبلیو ڈی کی اس بات کی بھی تعریف کی کہ اس نے ایک مقررہ طریقے سے مشکل کام کو مکمل کرنے  کے لئے عملی طریقہ کار کو اپنائے۔انہوں نے سی پی ڈبلیو ڈی میں بہترین ای آر پی سولیوشن اپنانے پر بھی زور دیا۔

 اس سے پہلے وزیر موصوف نے سی پی ڈبلیو ڈی کی بہت سی مطبوعات،جیسے آرکیٹکچرل فٹ پرنٹس آف  سی پی ڈبلیو ڈی، کنزویشن آڈٹ اور کنسٹرکشن ٹیکنالوجی سال 20-2019 ء سے متعلق آن لائن ماڈیولز کا اجزاء کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More