20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھوک قیمتوں کا عدداشاریہ فروری 2019 کا جائزہ

Urdu News

نئی دہلی، ماہ فروری ، 2019کے  لئے تمام اشیاءکا تھوک قیمتوں کے عدداشاریہ  میں 0.3فیصد کا اضافہ درج کیاگیاجس کے نتیجے میں یہ اضافہ پچھلے ماہ کے 119.2فیصد (عبوری ) سے بڑھ کر 119.5فیصد عبوری ہوگیا۔

افراط زر

    تھوک قیمتوں کے عدداشاریے کی بنیاد پر سالانہ افراط زرکی شرح فروری ، 2019کے مہینے میں 2.93فیصد رہی جب کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ مقدار 2.76فیصد اورپچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ مقدار 2.74فیصد تھی ۔جاری مالی سال کے دوران افراط زرکی اضافہ شدہ شرح 2.75فیصد رہی ۔

    ذیل کےضمیمے ایک اوردو میں درج اشیاءضروری ؍سازوسامان  کے گروپوں کے لئے  شرح افراط زر

بنیادی اشیاء(وزن 22.62فیصد )

    ضروری اشیاء؍سازوسامان کے اس بڑے گروپ کے  اشاریئے میں  افراط زرکی شرح 0.2فیصد ہوکر 134.5عبوری سے کم ہوکر 134.2فیصد رہ گئی ۔ مذکورہ ماہ کے دوران جن گروپوں اوراشیأ کی قیمتوں میں تبدیلیاں درج کی گئیں وہ حسب ذیل ہے ۔

    ‘‘غذائی اشیاءکے گروپ کے عدداشاریہ میں سابقہ مہینے میں مٹرکی پھلیاں ، چاول ، (7فیصد )، چائے (5فیصد )، پھل اورسبزیاں (3فیصد)مرچ مصالحے ، مٹن  اورچنا( ہرایک میں ایک فیصد )کی قیمتوں میں  0.2فیصد کی کمی درج کی گئی ۔ جس کے نتیجے میں یہ شرح پچھلے ماہ کے 144.1عبوری سے کم ہوکر 143.8فیصد رہ گئی ، تاہم پان (17)فیصد مکّا (7فیصد )ارہر( 5فیصد)،باجرہ ( 4فیصد )، جواورجوار(3 فیصد ) پالٹری چکن ، مچھلی ، مونگ ، مسور اورگیہوں ( ہرایک میں دو فیصد )اور ربیع کی پیداوار، اڑد ، پورک ،راگی ، انڈے ، اور دیسی مچھلی (ایک فیصد ) اضافہ درج ہواہے  ۔

    غذائی اشیاء کے اشاریے میں  پچھلے ماہ چمڑے کے سامان ، کی قیمت میں ( 12فیصد )، سورج مکھی ،پھولوں اورسویابین کی قیمت میں (ہرایک میں 6فیصد  ) جئی اورچارہ کی قیمت میں ( تین تین فیصد )تل ، اجوائن اور کپاس کے بیج کی قیمت ( ہرایک کے لئے دوفیصد )اورکسم کے بیج کی قیمت ، خام جوٹ ، ناریل  ، کچا ریشم ، کچے عون کی قیمت  ہرایک کے لئے (ایک فیصد )اضافے کے نتیجے میں ایک اشاریہ صفرفیصد کا اضافہ ہوا ،جس کے نتیجے میں اس گروپ کا عدد اشاریہ پچھلے ماہ کے 125.5فیصد سے بڑھ کر 126.8فیصد ہوگیا۔ تاہم گوارکے بیج کی قیمت میں ( 3فیصد )خام کپاس ، کچی کھالیں اور کچے ربر کی قیمت (2فیصد ہرایک )اور کھوپرا ، کوائرفائبر، السی اورسرسوں کے بیج نیز لن سیڈ کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی درج ہوئی ۔

    خام تیل اورقدرتی گیس کی قیمتوں کا عدداشاریہ 1.8فیصد کے اضافے کے ساتھ پچھلے ماہ کے 83.3سے بڑھ کر 84.4فیصد ہوگیا ۔ تاہم خام پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی قیمت میں ایک ایک فیصد اضافہ درج ہوا۔

ایندھن اوربجلی (وزن 13.15فیصد )

اس بڑے گروپ کا عدد اشاریہ 1.7فیصد کے اضافے کے ساتھ پچھلے ماہ کے 99.3فیصد(عارضی) سے بڑھ کر 101.0فیصد(عارضی) ہوگیا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

معدنیاتی تیلوں کے گروپ کا عدد اشاریہ 3.3فیصد کے اضافے کے ساتھ پچھلے ماہ کے 88.4فیصد (عارضی) سے بڑھ کر 91.3فیصد (عارضی) ہوگیا۔اس  اضافے کی وجہ فرنیس آئیل کی قیمت میں (11فیصد ) نیپتھا کی قیمت میں (7فیصد )، ہائی اسپیڈڈیزل (ایچ ایس ڈی ) کی قیمت میں 4فیصد ، پیڑولیم کو ک میں( 3فیصد)، پیٹرول کی قیمت میں (2فیصد )اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک فیصدکا اضافہ ہے ۔ تاہم ایل پی جی کی قیمت میں 4فیصد اور بیٹو من کی قیمت میں 2فیصد کی کمی درج ہوئی ہے ۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

پچھلے مہینے کے لئے اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.2 فیصد  کا اضافہ درج کیاگیا  اور یہ پچھلے مہینے کے117.9(عارضی) سے بڑھ کر118.1 (عارضی ) ہوگیا ۔  جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

گزشتہ مہینے کے لئے تیارشدہ غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.5  فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ 128.1(عارضی)سے 128.7  (عارضی)پر آگیا، جس کی وجہ راب(گُڑ)کی قیمت میں(28فیصد)، دیگر گوشت، محفوظ؍ڈبہ بند گوشت کے قیمت میں (5فیصد)، میکرونی، نوڈلز، دلیہ اور اسی طرح کی نشاستہ دار اشیاء کی قیمت میں (5فیصد)،  صحت افزا سپلیمنٹ یا معاون اشیاء کی تیاری  کی قیمت میں(4فیصد)، کپاس  کےبیج کے تیل، نمک،اسٹارچ اور اسٹارچ سے تیار ہونے والے مصنوعات اور گیہوں کے چھلکے کے قیمت میں(3فیصد)، کافی پاؤڈر ، جس میں چکوری پاؤڈر ہو، گھی اور دودھ کے پاؤڈر کے قیمت میں (2 فیصد)، پام تیل، چاول(غیر باسمتی)، سویا بین کے تیل، مونگ پھلی کے تیل، گیہوں کے آٹے، تیار شدہ جانور کے چارے کی تیاری،جمے ہوئے دودھ، ارنڈی کے تیل، ڈبہ بند پھل اور سبزیوں اور بیکری مصنوعات کی تیاری میں ایک فیصد کا اضافہ ہے۔

تاہم  ڈبہ بند چائے، مرغی ؍ بطخ ( کھال اتاری ہوئی – تازی – یخ بستہ  ) کے قیمت میں (3فیصد) ، بھینس کے گوشت ( تازہ؍ یخ بستہ )، گُڑ، چاول سے تیاری ہونے والی اشیاء اور مکھن کی قیمت میں (2فیصد)، مچھلی کی پروسیسنگ اور اس کو محفوظ کرنا  ، کیکڑے اور گھونگھے وغیرہ اور ان سے تیار ہونے والی اشیاء، سرسوں کے تیل، رائس براؤن آئل، فوراً پی جانے والی کافی اور کوکا کی تیاری ، چاکلیٹ اور چینی اور دیگر مٹھائیاں کی قیمت میں (ایک فیصد) کمی درج کی گئی ہے۔

گزشتہ مہینے کے لئے مشروبات بنانے کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.2  فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔یہ گزشتہ مہینے کے121.4 (عارضی)سے بڑھ کر121.6 (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ اسپرائٹ اور   گیس سے بھری مشروبات؍سافٹ ڈرنکس (بشمول سافٹ ڈرنکس کے اجزاء) کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہے۔ البتہ شراب کی قیمت میں (2 فیصد)اور دیسی شراب کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی درج کی گئی ہے۔

گزشتہ مہینے کے لئے کپڑے کی مصنوعات کے گروپ عدد اشاریہ میں0.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے  اور یہ گزشتہ مہینے کے118.8 (عارضی)سے بڑھ کر119.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ٹیکسٹائل کی بنائی اور تیاری کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے، تاہم سوتی دھاگوں اور سلے ہوئے کپڑوں ، ڈوری، رسّی دیگر کپڑوں کی بنائی اور مینوفیکچرنگ کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی درج کی گئی ہے۔

گزشتہ مہینے کے لئے پہننے والے کپڑوں کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.7 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔یہ گزشتہ مہینے کے140.2  (عارضی) سے 139.2 (عارضی)پر پہنچ گیا، جس کی وجہ بنُے ہوئے اور  پہننے والے ملبوسات کی قیمت میں (2  فیصد)کی کمی آئی ہے  ۔

گزشتہ مہینے کے لئے چمڑے اور اس سے متعلق مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.5  فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ گزشتہ مہینے کے121.2 (عارضی) سے120.6 (عارضی) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ دباغت والے چمڑے، چمڑے کے جوتے، واٹر پروف جوتی چپل اور گھوڑے کی لگام ، گھوڑے کے ساز اور دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتوں میں(1فیصد) کی کمی  ہے، تاہم جانوروں کی خال کے علاوہ  چمڑے، چمڑے کی قیمت میں (2فیصد)، اور ایتھلیٹک؍کھیل کود کے جوتے کی قیمت میں (1فیصد ) کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ مہینے کے لئے لکڑی اور لکڑی و کارک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں0.7  فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ گزشتہ مہینے کے  133.7(عارضی)سے 134.6(عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ لکڑی کے بُرادے سے بنے ہوئے  تختوں کی قیمت میں (4فیصد)،  لیمی نیشن والے لکڑی کے تختوں؍شیٹس، لکڑی کے بلاک اور پلائی وُوڈ تختوں کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہے، تاہم ٹمبر اور لکڑی کے تختوں کے قیمت میں (3فیصد )اورکٹی ہوئی لکڑی، تیار شدہ ؍سائزوالے اور لکڑی کے صندوق؍کریٹ کی قیمت میں(1فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ مہینے کے لئے کاغذ اور کاغذ کی مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.4  فیصد کی کمی  درج کی گئی  ۔ یہ گزشتہ مہینے کے125  (عارضی)سے 124.5 (عارضی) پر آگیا ، جس کی وجہ نیوز پرنٹ اور شکن دار شیٹ باکس کی قیمت میں (2فیصد) اور ڈپلیکس پیپر،ہارڈ بورڈ کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہونا ہے، تاہم پیپر کارٹن؍باکس کی قیمت میں (3فیصد ) کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ مہینے کے لئے ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔یہ گزشتہ مہینے کے45.4(عارضی)سے 145.6 (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ  ہولوگرام ( 3 ڈی ) کی قیمت میں ( 3 فیصد )اور چھپے ہوئے فارم  اور شیڈول کی قیمت میں (2فیصد) کا ا ضافہ ہے۔

کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔ یہ گزشتہ مہینے کے19.2 (عارضی) سے119.5  فیصد (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ آرگنینک سرفیس  ایکٹیو ایجنٹ کی قیمت میں (4فیصد)، یوریا کی قیمت میں (3فیصد)، مچھر بھگانے والے کوائل،نائیٹروجن والے کھاد(دیگر)،وارنش(تمام اقسام)، پلاسٹی سائزر، کاسٹک سوڈا(سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ)، لیکویڈ ایئر اور دیگر گیس والے پروڈکٹس، چہرے اور جسم پر ملنے والے پاؤڈر، دھماکہ خیز مادوں، آرگینک سولوینٹ اور مینتھول کی قیمت میں (2فیصد) اور کاربن بلیک، سوڈاراکھ؍واشنگ سوڈا، پالی پوپلن(پی پی)، چھپائی کی روشنائی، بیت الخلاء کے صابن، جراثیم کش اور کیڑے ماردوائیں،  پاؤڈر کی آمیزش والے مادوں، پولسٹر فلم(میٹلائزڈ)، امونیم نائیٹریٹ، ایکس ایل پی ای کمپاؤنڈ، مکسڈ فرٹیلائزر، خوشبودار کیمیکلز ، دیگر غیر نامیاتی کیمیکلز، چپکانے والی اشیاء(گوند کو چھوڑ کر)، پولسٹر فائبر، فیبرک اور فیٹی ایسڈ کی قیمت میں(1فیصد) کا ا ضافہ ہے، تاہم ہائیڈروجن پیروکسائیڈ کی قیمت میں (8فیصد)، اسیٹک ایسڈ اور اس سے ماخوذ مرکبات، سلفیورک ایسڈ، شیمپواور ایتھائل اسیٹیٹ کی قیمت میں (4فیصد)، فاسفورک ایسڈ اور دیگر پیٹرو کیمیکل  درمیانہ مرکبات کی قیمت میں (3فیصد)، اولیوریسل، امونیم سلفیٹ، پیتھالک ان ہائڈرائیڈ اور کریم اور جسم پر لگانے والے لوشنز کی قیمت میں(2فیصد)اور پولی تھیلین، ایتھلائن آکسائیڈ، پولسٹرین(قابل توسیع)، امونیم فاسفیٹ، پولی وینائل کلورائیڈ(پی وی سی)، ڈائی کرنے والی اشیاء بشمول ڈائی کے درمیانہ مرکبات اور رنگ، الکائل بینزین، آرگینک کیمیکلز، کیمفر، انیلائن( بشمول پی این اے، او این اے، او سی پی این اے)، ڈی امونیم فاسفیٹ اور مونو ایتھائل گلائیکول کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

دواسازی، دواؤں میں کام آنے والے کیمیاوی اور باغبانی کی مصنوعات کی تیاری کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں0.3   فیصد کا اضافہ ہوا ۔ یہ گزشتہ مہینے کے125.5 (عارضی)سے 125.9 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ سلفا ڈرگس کی قیمت میں (21فیصد)، )، وائلس؍ایمپول ، گلاس ، خالی یا بھرا ہوا کی قیمت میں(3 فیصد) اور ایچ آئی وی کے علاج کے لئے اینٹی ریٹروویرل ادویات اور میڈیکل سامان کی قیمت میں (2فیصد)، اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی پائیریٹک، اینالجیسک، اینٹی اِنفلامینٹری مرکبات(سوزش مخالف دواؤں)، ، وٹامینوں کے اے پی آئی اور مرکبات کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہے۔تاہم اینٹی بایوٹکس دواؤں اور محلولات کی قیمت میں (4فیصد) اور سمواسٹیٹن، پلاسٹک کیپسولس اور ملیریا کی روک تھام کی دواؤں کی قیمت میں(1فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں0.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ یہ گزشتہ مہینے کے110.1 (عارضی) سے109.4 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ٹریکٹر کے پہیوں اور پلاسٹک باکس؍کنٹینر کی قیمت میں (3فیصد)، پلاسٹک بوتل، ترسیلی پٹّہ(فائبر پر مبنی)اور درمیانے درجے کے  اور بھاری  تجارتی گاڑیوں کے ٹائر  اور ربڑ کی قیمت میں (2فیصد) اور پلاسٹک کے بٹن، پلاسٹک کے ٹیپ، پلاسٹک کی اشیاء، ایکریلک ؍پلاسٹک شیٹ، اِلاسٹک ویبنگ، ربڑ ٹریڈ، پلاسٹک فلم، پولی تھن فلم اور تیار شدہ ربڑ کے قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہونا ہے، تاہم ربڑکلاتھ؍شیٹس  کی قیمت میں (6فیصد)،پلاسٹک فرنیچر، پولسٹر فلم(غیر میٹلائزڈ) اور پولی پروپلین فلم کی قیمت میں (2فیصد) اور پی وی سی فیٹنگز اور دیگر متعلقہ سازو سامان، پلاسٹک  ٹیوب(لچکدار اور غیر لچکدار)، پلاسٹک کے ٹینک، ٹوتھ برش، دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے ٹائر، دو اور تین پہیوں  والی گاڑیوں کے پہیوں کے  ربڑ ٹیوب اور سائیکل ؍سائیکل رکشہ کے ٹائر کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا۔

 دیگر غیرمیٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں 1.0فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔یہ گزشتہ مہینے کے 116.3(عارضی) سے117.5 (عارضی) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ پورسلین سینٹری ویئر اور سخت شیشوں  کی قیمت میں (3فیصد)، کھمبوں اور کنکریٹ  کے کھمبوں، عام پورٹ لینڈ سیمنٹ، الیکٹرک انسولیٹنگ مٹیریل، کلنکر، پوزولانا سیمنٹ اور غیر سیرامک ٹائلس کے قیمت میں (2فیصد) اور شیشے کی بوتل، سیمنٹ سپرفائن، سنگ مرمر  سلیب، پتھر، چپ اور ایسبیسٹس کی آمیزش والے شیٹ کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہے۔ البتہ عام شیٹ گلاس اور گریفائٹ راڈ، کے قیمت میں(3فیصد) اور سیرامک ٹائلس (ویٹریفائڈ ٹائلس)، گرینائٹ اور فائبرگلاس بشمول شیٹ کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی درج کی گئی۔

بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کےگزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں1.4فیصد کا اضافہ درج کیاگیا ۔ یہ گزشتہ مہینے کے110.1 (عارضی)سے110.5(عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ اسٹین لیس اسٹیل،  پنسل کی ڈلی، گولہ؍تختوں کی قیمت میں (9فیصد)، اسٹیل کے آمیزش والے سخت اور ملاوٹ والے اسٹیل وائر راڈ کے قیمت میں (3فیصد)، کاپر کی شکل کے کھمبوں؍راڈ؍پلیٹ؍اسٹرپس، ایلومینیم مرکبات، کاپر میٹل؍کاپررنگز، جستہ چڑھا ہوا آئرن پائپ،دیگر لوہے کے مرکبات، ایم ایس پنسل انگوٹس، ایلومینیم پاؤڈر، پیتل دھات؍شیٹ؍کوائل اور زنک سے مبرا اسٹیل ٹیوبس کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہے، تاہم سلیکو میگنیز، اسٹیل کیبلز، ایلومینیم انگوٹ اور ایلومینیم کاسٹنگ کی قیمت میں (2فیصد)اور اسٹیل کاسٹنگ، ریل، پگ آئرن، کولڈ رولڈ(سی آر) کوائلس اور شیٹس بشمول پتلی دھاری والے آئرن، فیروسلی کان، ایلومینیم فوائل، ایلومینیم-بار؍راڈ؍فلیٹس اور ایم ایس کاسٹنگ کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

فیبریکیٹڈ دھاتی مصنوعات با استثنیٰ مشینری اور ساز و سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.3فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ یہ گزشتہ مہینے کے116.0(عارضی)سے 115.7 (عارضی)پر پہنچ گیا، جس کی وجہ سلینڈر اور بریکٹ کی قیمت میں (3فیصد) اور اسٹین لیس اسٹیل ٹینک اور دستی سازو سامان کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہونا ہے۔تاہم  اسٹیل سے تیار چابیوں اور تالوں ؍پیڈ لاک کی قیمت میں (4فیصد)،لوہے اور اسٹیل کے بولٹس ، اسکریو، نٹ اور نٹس ، اسٹیل ڈرمس اور بیرلس، تانبے کےبولٹس، اسکریو نٹس، آئرن؍اسٹیل کیپ، الیکٹریکل اسٹیمپنگ- لیمی نیٹیڈ یا اس کے علاوہ جگس اور فکسچر، زنگ سے مبرا اسٹیل کے برتن اور آئرن و اسٹیل کے سینٹری فیٹنگز کی قیمت میں (1فیصد ) کا اضافہ درج کیا گیا۔

کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔یہ گزشتہ مہینے کے111.9(عارضی) سے 111.8(عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ کیپی سیٹر کی قیمت میں (4فیصد)اورمیڈیکل،  سرجیکل، ڈینٹل اورویٹینری  سائنسز  میں استعمال ہونے والے  الیکٹرو ڈائگنوسٹک اپیریٹرس، ایکسرے کے سازو سامان اور الیکٹرونک پرنٹڈ سرکٹ بورڈ(پی سی بی)؍مائیکرو سرکٹ کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہونا ہے، تاہم میٹر (غیر الیکٹریکل) کی قیمت میں (3 فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

الیکٹریکل سازو سامان کی تیاری سے متعلق  گروپ کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کی کمی درج کی گئی ۔ یہ گزشتہ مہینے کے 112.2(عارضی)سے112.0 (عارضی) پر پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سیفٹی فیوز کی قیمت میں (6فیصد)، پی وی سی انسولیٹیڈ کیبل کی قیمت میں (2فیصد)اوربیٹریز کنکٹر؍پلگ؍ساکیٹ؍ہولڈر-الیکٹرک، فائبر آپٹک کیبل، چمکتے ہوئے لیمپوں، الیکٹرک مکسر؍گرائنڈر؍فوڈ پروسیسر ؍ واشنگ مشین؍لانڈری مشین، جنریٹرس اور متبادلوں، روٹر؍میگنیٹو روٹر اسمبلی اور الیکٹرک وائرس و کیبل کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہونا ہے۔تاہم سولی نائیڈ والو کے قیمت میں(3فیصد)، اے سی ایس آر کنڈکٹر س اور الیکٹرک سوئچ گیئر کنٹرول؍اسٹارٹر کی قیمت میں (2فیصد)اور جیلی بھرے ہوئے کیبلس، الیکٹرک سوئچ، ریفریجریٹرس، تانبے کے وائر اور ربڑ انسولیٹیڈ کیبلز کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ درج کیاگیا۔

مشینری اور سازو سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے گزشتہ مہینے کے عدد اشاریہ میں0.3فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یہ گزشتہ مہینے کے111.8 (عارضی) سے111.5 (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ پریشر ویسل ، فرمنٹیشن ٹینک اور دیگر فوڈ پروسیسنگ  کے ٹینک کی قیمت میں (10 فیصد)، ڈمپر کی قیمت میں (5فیصد)، چاول کے مل کے سازو سامان، فلٹریشن کے آلات اور مٹیریلس ہینڈل کرنے والے، اوپر اٹھانے اور پھہرانے والے آلات کی قیمت میں (2فیصد)اور ایئرگیس کمپریشر بشمول ریفریجریٹر کے کمپریشر، ہائیڈرولک سازوسامان، مالڈنگ مشین ، پانی کو صاف اور الگ کرنے والی مشین کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہونا ہے۔ تاہم چلرس کی قیمت(5فیصد)،  ترسیلی غیر رولر ٹائپ کی قیمت میں (2فیصد) اور انجکشن پمپ، رولر مل (ریمنڈ)، کیمیکل آلات اور نظام، رولر اور بال بیرنگ، سینٹری فیوگل پمپ اور ڈرائیونگ کے سازو سامان، آئل پمپ، کرین، کانکنی اور میٹالرجیکل مشینری؍پارٹس اور ادویاتی مشینری کی قیمت میں (1فیصد )کا اضافہ درج کیا گیا۔

موٹر گاڑیوں، ٹریلرس اور نیم ٹریلرس کی تیاری سے متعلق گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔یہ 113.0 (عارضی) سے 113.3 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ہیڈ لیمپ، ریڈیٹر ، کولرس اور موٹر گاڑیوں کے ایکسل کے قیمت میں (2فیصد) اور انجن، پہیوں کے پارٹس اور سلینڈر لائنرس کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ۔تاہم بریک پیڈ؍بریک لائنر؍بریک بلاک؍بریک ربڑ اور دیگر کی قیمت میں (3فیصد)اور موٹر گاڑیوں ، سائلنسر اور ڈمپر کی قیمت میں (1فیصد ) کی کمی درج کی گئی۔

فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں1.0 فیصد کا  اضافہ درج کیا گیا۔یہ 128.4 (عارضی) سے129.7 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ہاسپٹل فرنیچر کی قیمت میں (6فیصد)، اسٹیل شٹرگیٹ کی قیمت میں (4فیصد) اور لوہے ؍اسٹیل؍فرنیچر اور پلاسٹک کے سامانوں کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہے، تاہم فوم  اورربڑ کے گدوں کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی درج کی گئی۔

دیگر مینوفیکچرنگ کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں0.5فیصد کی کمی درج کی گئی۔یہ106.9(عارضی) سے 106.4 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ربڑ سے تیار کھیل کود کے سازو سامان بشمول گیندوں کی قیمت میں (3فیصد) سونے اور سونے کے زیورات  کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی واقع ہونا ہے۔ تاہم تاش کے پتوں کی قیمت میں (6فیصد)، موسیقی کے آلات( بشمول سنتور، گیتار وغیرہ) کے قیمت میں (3فیصد)، پلاسٹک کھلونوں ودیگر کھلونوں اور چاندی کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ درج کیاگیا۔

ڈبلیو پی آئی خوراک کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں جنوری2019 میں1.8 فیصد سے فروری 2019میں3.29 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا۔

دسمبر 2018 کے مہینے کا قطعی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100)

دسمبر 2018 کے لئے سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی عدد اشاریہ (بنیادی سال 2011-12=100) 120.1 (عارضی) کے مقابلے119.7 رہا اور قطعی عدد اشاریہ کی بنیاد پر افراط زر کی سالانہ شرح3.80 فیصد (عارضی)کے مقابلے3.46فیصد رہی،جو 14 جنوری 2019  کو بالترتیب بیان کی گئی ہے۔

مارچ 2019 کے لئے پریس ریلریز جاری ہونے کی آخری تاریخ 15اپریل – 2019

I-ضمیمہ

تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ اورشرح افراط زر 2011-12=100

ماہ فروری 2019

اشیا؍بڑے گروپس ؍ذیلی گروپس

وزن

تھوک قیمتوں کا عدداشاریہ فروری 2019

پچھلے ماہ پر اگلا سب سے قریبی ماہ

مارچ سے ہونے والا اضافہ

سال در سال

2017-18

2018-19

2017-18

2018-19

2017-18

2018-19

تمام اشیاء

100.00

119.5

0.09

0.25

2.56

2.75

2.74

2.93

بنیادی سامان

22.62

134.2

-1.46

-0.22

0.71

4.68

0.79

4.84

غذائی اشیاء

15.26

143.8

-2.06

-0.21

0.22

4.73

0.95

4.28

موٹے اناج

2.82

157.5

0.07

1.74

-1.17

8.92

-2.38

9.76

دھان

1.43

156.5

0.66

1.10

2.51

2.56

3.42

3.37

گیہوں

1.03

157.2

-0.57

1.55

-2.03

11.33

-6.23

12.29

دالیں

0.64

137.6

-2.36

0.66

-19.42

12.51

-24.51

10.88

سبزیاں

1.87

133.1

-16.66

-7.05

5.24

15.54

15.26

6.82

آلو

0.28

133.4

-2.96

-5.19

18.66

2.22

11.67

23.40

پیاز

0.16

105.3

-27.59

-11.59

126.67

-33.06

118.95

-58.00

پھل

1.60

139.9

1.18

2.04

4.31

-8.08

7.39

-3.72

دودھ

4.44

142.9

0.21

-0.35

3.00

1.56

3.84

1.64

انڈے ، گوشت اورمچھلی

2.40

143.8

-0.37

0.84

0.37

8.04

-0.22

6.76

غیرغذائی سامان

4.12

126.8

0.08

1.04

-0.98

5.58

-2.58

5.05

تلہن

1.12

146.9

4.14

1.94

7.38

5.91

7.30

6.30

معدنیات

0.83

139.3

1.59

-7.99

5.92

0.72

7.90

14.56

خام پیٹرولیم

1.95

73.6

-0.82

2.36

8.52

-0.41

3.71

1.38

ایندھن اوربجلی

13.15

101.0

1.33

1.71

5.56

3.06

4.55

2.23

ایل پی جی

0.64

81.0

-0.44

-3.80

-3.21

-4.82

8.50

-10.60

پیٹرول

1.60

82.8

1.91

2.35

3.65

-2.01

2.52

-2.93

ایچ ایس ڈی

3.10

94.7

2.01

3.84

7.54

5.11

7.41

3.72

تیارشدہ سامان

64.23

118.1

0.52

0.17

2.85

1.99

3.31

2.25

تیارشدہ غذائی اشیاء

9.12

128.7

-0.16

0.47

-0.55

0.63

-1.09

1.66

سبزیوں اورانیمل آئیل اورفیٹس

2.64

115.4

0.89

0.61

4.70

-1.37

3.18

1.67

چینی ( شوگر)

1.06

114.1

-2.57

0.35

-10.02

-2.31

-9.82

-2.98

تمباکو سے تیار شدہ مصنوعات

0.51

148.9

0.53

0.13

6.89

-0.93

7.73

-2.04

تیارشدہ کپڑے

4.88

119.0

0.44

0.17

0.80

4.20

1.61

4.57

تیارشدہ ملبوسات

0.81

139.2

0.14

-0.71

4.13

1.09

4.92

0.43

چمڑے اور اس سے متعلق سامان

0.54

120.6

0.58

-0.50

0.42

0.17

0.42

-0.25

لکڑی اورکورک کی تیار شدی مصنوعات

0.77

134.6

0.77

0.67

1.23

2.44

0.69

2.28

کاغذ سے بنے سامان  کی تیاری

1.11

124.5

0.83

-0.40

4.41

3.49

5.41

3.06

تیارکیمیکل اور کیمیل اشیاء

6.47

119.5

0.88

0.25

3.04

3.46

3.41

3.82

ربڑاورپلاسٹک سے تیار شدہ سامان

2.30

109.4

0.09

-0.64

-1.38

1.67

-1.38

1.96

غیرمعدنیاتی  اور معدنیاتی سامان کی تیاری

3.20

117.5

-0.17

1.03

4.39

3.07

4.78

2.98

سیمنٹ ، چونا اور تیارپلاسٹر

1.64

116.9

1.05

1.74

5.49

2.90

5.49

1.39

بنیادی دھاتوں سے تیارسامان

9.65

110.5

2.35

0.36

13.81

0.82

16.12

1.56

فیبریکیٹڈ دھاتوں سے تیارسامان

1.27

97.9

1.03

-0.20

8.31

-0.20

9.64

0.10

مشینری اور سامان کو چھوڑ کر فیبریکیٹڈ دھات اشیاء کی تیاری

3.15

115.7

0.63

-0.26

3.32

3.30

4.18

3.21

دیگر ٹرانسپورٹ سامان کی تیاری

1.65

112.9

0.27

0.00

2.27

2.26

2.46

0.44

II-ضمیمہ

پچھلے ماہ کے دوران شرح افراط زر کارجحان

اشیا؍بڑے گروپس ؍ذیلی گروپس

وزن (%)

افراط زرکی شرح کارجحان

فروری-19

جنوری-19

دسمبر18

نومبر-18

اکتوبر-18

ستمبر-18

تمام اشیاء

100.00

2.93

2.76

3.46

4.47

5.54

5.22

بنیادی سامان

22.62

4.84

3.54

1.37

0.59

2.46

3.04

غذائی اشیاء

15.26

4.28

2.34

-0.42

-3.24

-1.42

-0.21

موٹے اناج

2.82

9.76

7.95

8.01

7.16

6.24

5.54

دھان

1.43

3.37

2.93

4.64

4.22

4.08

4.64

گیہوں

1.03

12.29

9.94

9.61

9.18

9.49

8.87

دالیں

0.64

10.88

7.55

2.11

-5.42

-13.51

-18.14

سبزیاں

1.87

6.82

-4.21

-19.29

-26.71

-18.35

-4.13

آلو

0.28

23.40

26.30

41.89

88.55

94.48

79.89

پیاز

0.16

-58.00

-65.60

-63.83

-47.60

-31.69

-23.74

پھل

1.60

-3.72

-4.53

-4.87

-2.49

0.80

-6.97

دودھ

4.44

1.64

2.21

2.50

2.78

2.78

2.21

انڈے ، گوشت اورمچھلی

2.40

6.76

5.47

4.40

0.00

-0.44

-0.44

غیرغذائی سامان

4.12

5.05

4.06

4.36

6.40

4.14

3.51

تلہن

1.12

6.30

8.59

8.97

10.70

7.50

8.20

معدنیات

0.83

14.56

26.48

13.99

24.20

14.80

0.85

خام پیٹرولیم

1.95

1.38

-1.78

1.41

18.32

50.08

56.19

ایندھن اوربجلی

13.15

2.23

1.85

7.64

15.54

18.66

17.30

ایل پی جی

0.64

-10.60

-7.47

6.87

23.22

31.39

33.51

پیٹرول

1.60

-2.93

-3.35

0.84

12.06

20.10

17.21

ایچ ایس ڈی

3.10

3.72

1.90

7.81

20.16

24.14

22.18

تیارشدہ سامان

64.23

2.25

2.61

3.59

4.21

4.57

4.13

تیارشدہ غذائی اشیاء

9.12

1.66

1.03

0.31

0.55

1.17

0.86

سبزیوں اورانیمل آئیل اورفیٹس

2.64

1.67

1.96

2.15

5.34

9.49

10.39

چینی ( شوگر)

1.06

-2.98

-5.80

-9.42

-11.40

-11.44

-12.99

تمباکو سے تیار شدہ مصنوعات

0.51

-2.04

-1.65

-1.71

-1.06

0.00

-0.13

تیارشدہ کپڑے

4.88

4.57

4.85

5.04

5.40

5.77

4.77

تیارشدہ ملبوسات

0.81

0.43

1.30

-0.07

-0.36

0.29

0.95

چمڑے اور اس سے متعلق سامان

0.54

-0.25

0.83

-0.33

1.67

1.25

2.00

لکڑی اورکورک کی تیار شدی مصنوعات

0.77

2.28

2.37

2.28

2.53

0.61

-0.23

کاغذ سے بنے سامان  کی تیاری

1.11

3.06

4.34

5.65

6.27

4.44

2.59

تیارکیمیکل اور کیمیل اشیاء

6.47

3.82

4.47

6.01

7.83

7.69

7.46

ربڑاورپلاسٹک سے تیار شدہ سامان

2.30

1.96

2.71

3.09

2.52

2.23

2.14

غیرمعدنیاتی  اور معدنیاتی سامان کی تیاری

3.20

2.98

1.75

1.77

2.21

3.40

3.40

سیمنٹ ، چونا اور تیارپلاسٹر

1.64

1.39

0.70

-0.62

-0.44

-0.26

-0.44

بنیادی دھاتوں سے تیارسامان

9.65

1.56

3.57

9.14

12.54

14.00

13.18

فیبریکیٹڈ دھاتوں سے تیارسامان

1.27

0.10

1.34

4.44

7.87

9.52

9.13

مشینری اور سامان کو چھوڑ کر فیبریکیٹڈ دھات اشیاء کی تیاری

3.15

3.21

4.13

4.33

4.14

5.84

5.88

دیگر ٹرانسپورٹ سامان کی تیاری

1.65

0.44

0.71

0.90

1.08

1.18

1.73

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More