16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تیرہویں برکس چوٹی کانفرنس کے ایک حصے کے طور پرآئی آئی ٹی بمبئی نے برکس نیٹ ورک یونیورسٹیوں کی کانفرنس کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی: برکس نیٹ ورک یونیورسٹیوں کی الکٹرک مابیلیٹی کے موضوع پر تین روزہ ورچوئل کانفرنس کا افتتاح  آج آئی آئی ٹی بمبئی میں ہوا۔ یہ کانفرنس ان مصروفیات کا ایک حصہ ہے جس میں ہندوستان رواں سال 13 ویں برکس چوٹی کانفرنس کی اپنی صدارت کے دوران تعلیمی دائرے کے تحت میزبانی کر رہا ہے۔ برازیل ، روس ، ہندوستان ، چین اور  جنوبی افریقہ کے اٹھارہ ماہرین آئندہ تین دنوں میں ٹریفک مینجمنٹ ، ہائیڈروجن ٹکنالوجی ، ہائبرڈ گاڑیاں ، لیتھم -آئن بیٹریاں اور ای مابیلیٹی اور روزی روٹی(معاش) سے جڑی سرگرمیاں کے  مابین روابط کے مختلف پہلوؤں کے  سلسلے میں  گفت و شنید کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ پانچ ممبر ممالک کی برکس نیٹ ورک یونیورسٹیوں کے 100 سے زائد طلباء ، محققین اور اساتذہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کلیدی خطاب کرتے ہوئے سڑک  ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں ،حکومت ہند  کےمرکزی وزیر ،جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ہندوستان میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ ٹرک سے لے کر ای –رکشہ تک نیز سائیکل ، ای کارٹس اور ای فوڈ اسٹالز سمیت  ہر قسم کی گاڑیوں میں بائیو ایندھن کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بہت تیزی کے ساتھ  تبدیل ہو رہا ہے۔  انہوں نے کہا ، کم لاگت والی بیٹری ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی ملک نے بہت ترقی کی ہے۔ یہ تبدیلی نہ صرف ماحول کو سازگار اور مستحکم بنانے بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی کھولنے میں معاون  ہے۔ جناب گڈکری نے ملک میں آئی آئی ٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی میں تحقیق کریں جو ای -مابیلیٹی میں مزید انقلاب برپا کرسکے۔ وزیر موصوف نے برکس ممالک کے مابین اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ تحقیقی تعاون پر زور دیا۔

جناب امیت کھرے ، سکریٹری ہائر ایجوکیشن ، حکومت ہند نے  اس موقع پرامید ظاہر کی  کہ برکس ممالک کے بہترین ذہنوں کے مابین باہمی روابط کے نتیجے میں علوم کا ایک مفید ادارہ تشکیل پائے گا جس سے ہر ممبر ملک کو ان کی مشترکہ جدوجہد میں استحکام اور ان کی قابل ذکر شراکت داری کا فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے برکس ایجوکیشن اسٹریم کے تحت طے شدہ آئندہ مصروفیات کے بارے میں بھی بتایا جس میں رواں ماہ کی 29 تاریخ کو برکس این یو کے گورننگ بورڈ کا اجلاس ، 2 جولائی کو تعلیم سے متعلق برکس کے سینئر افسران کا اجلاس اور 6 جولائی کو برکس ممالک کے وزرائے تعلیم کا ایک اجلاس شامل ہے۔

برکس نیٹ ورک یونیورسٹی ، برکس کے پانچ ممبر ممالک کے اعلی تعلیمی اداروں کی ایک یونین ہے ، جو عام طور پر تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر تحقیق و جدت کے مقصد کے حصول کے لیے  تشکیل دی گئی ہے۔ آئی آئی ٹی بمبئی برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کے لئے ہندوستان کا ایک اہم ادارہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More