نئی دہلی: کووڈ-19 کے بحران کے نتیجے میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران جَن اوشدھی سُگم موبائل ایپ عوام کو بڑے پیمانے پر اپنے قرب و جوار میں واقع پردھان منتری جَن اوشدھی کیندر(پی ایم جے اے کے)کی جانکاری حاصل کرنے اور قابل استطاعت جینرک ادویہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے۔
تین لاکھ 25ہزار سے زائد افراد اس کے ذریعے فراہم ہونے والے متعدد فوائد کے حصول کے لئے جَن اوشدھی سُگم موبائل ایپ کا استعمال کررہے ہیں۔صارفین کی زندگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان بنانے کے لئے پردھان منتری بھارتیہ جَن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی)کے لئے یہ موبائل ایپلی کیشن کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کیمیاوی ادویہ کے محکمے کے تحت کام کرنے والے بیورو آف فارما، جو انڈیا (بی پی پی آئی)کی سرکاری دائرہ کار کی صنعت ہے، نے عوام الناس کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے وضع کیا ہے،تاکہ وہ محض اپنی انگلی کے اشارے پر مختلف النوع صارفین دوست متبادل حاصل کرسکیں، یعنی قریب ترین واقع جَن اوشدھی کیندر کا محل وقوع جان سکیں، گوگل میپ کے سہارے سمت کا تعین کرسکیں اور جَن اوشدھی کیندروں تک پہنچ سکیں، جینرک ادویہ ، دستیاب مصنوعات کو ایم آر پی اور دیگر کفایتی نقطہ نظر سے موازنہ کے تحت بھی لاسکیں۔
جَن اوشدھی سُگم موبائل ایپ انڈرائیڈ اینڈ 1-فون پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔اسے یوزر کے ذریعے گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
کووڈ-19 کے خلاف اپنی نبردآزمائی کے عمل میں حکومت ہند قابل ذکر اسکیموں، مثلاً پی ایم بی جے پی کے توسط سے حفظان صحت نظام کے چہرے کو انقلابی تبدیلیوں سے ہمکنار کررہی ہے اور ان اسکیموں کے تحت 900 سے زائد خوبی کی حامل جینرک ادویہ اور 154سرجیکل سازو سامان اور دیگر اشیائے صرفہ کو ملک کے ہر شہری کو قابل استطاعت قیمتوں پر فراہم کرایا جارہا ہے۔
فی الحال ملک بھر میں 6300 سے زائد پی ایم جے اے کے مصروف عمل ہیں، جو ملک کے 726 اضلاع پر احاطہ کررہےہیں۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران پی ایم بی جے پی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر غیر رسمی پوسٹ کے ذریعے بیداری بھی پھیلانے میں مصروف ہے، تاکہ عوام الناس کو کورونا وائرس سے خود کو بچانے کے سلسلے میں آگہی فراہم کی جاسکے۔