نئی دہلی، 19 مارچ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے تیونس کے قومی دن (20 مارچ 2017 ) کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
جمہوریہ تیونس کے صدر جناب الباجی قائد السبسی کے نام ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اور میں اپنی جانب سے جمہوریہ تیونس کے قومی دن کے موقع پر آپ کو اور وہاں کے عوام مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور کثیر جہتی تعلقات ہیں ۔ جون 2016 میں ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم حامد انصاری کے تیونس کے ثمر آور دورے نے دونوں ملکوں کے مابین گہرے اور متنوع تعلقات کی بنیاد رکھی ہے ۔ ہندوستان تیونس کے ساتھ مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کومزید مستحکم کرنے عہد بستہ ہے ۔
اس موقع پر میں آپ کی بہتر صحت اور خوش حالی تیونس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
23 comments