نئی دہلی، ثقافت کی وزارت اور اس کی 43 تنظیموں /اداروں نے سووچھتا پکھواڑا اور سووچھتا ہی سیوا ابھیان منایا۔ یہ دونوں پروگرام 16 ستمبر سے2 اکتوبر تک منائے گئے۔ اس مہم کے دوران وزارت اور اس کی تنظیموں نے 400 پروگراموں کا اہتمام کیا اور سووچھتا پکھواڑا کے دوران صفائی ستھرائی اور بیداری کیلئے 500 سے زیادہ گھنٹے وقف کئے۔
ثقافت کی وزارت کے تحت بہت سی خودمختار، منسلک اور ذیلی اداروں کے عملے نے شرم دھن یعنی صفائی ستھرائی مہم لیکچرس ، سیمیناروں، مقابلوں، نکڑ ناٹک اور تصویری نمائشوں جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ ان کا مقصد سووچھ بھارت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
ثقافت کے وزیر مملکت( آزادانہ چارج ))اور ماحولیات، جنگلات، آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے نوئیڈا کے مختلف حصوں میں صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر کے سووچھتا پکھواڑا کیلئے مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے 28 ستمبر 2017 کو نئی دلی میں ہمایوں کے مقبرے کے پا س اسکولی بچوں کے ساتھ شرم دھن یعنی صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا اور 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا میں صفائی ستھرائی کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیا۔سووچھتا پکھواڑا کے دوران ، جو اہم سرگرمیاں انجام دی گئیں وہ حسب ذیل ہیں:
- نارتھ سنٹرل زون کلچرل سنٹر الہ آباد نے مختلف سرگرمیوں جیسے پوسٹر بنانے کا مقابلہ، پنٹنگ مقابلہ، اسٹریٹ پلے، مضمون نگاری، تقریر کے مقابلے، کالج میکنگ، رنگولی میکنگ، ماڈل میکنگ مقابلوں کا اہتمام کیا، جس میں صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔
- ثقافتی کار کردگی کے ذریعے سووچھ بھارت کے پیغام کو پھیلانے کیلئے 19سے 21 ستمبر تک سنگیت ناٹک اکیڈمی نے وِمل پرواہ یاترا کا اہتمام کیا۔
- مغربی بنگال کے گورنر کی طرف سے 2 بایو ٹوائلٹس عوام کے نام وقف کئے گئے۔ اس کے علاوہ کولکاتہ کے وکٹوریہ میموریل میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا گیا۔
- اینتھرو پلوجیکل سروے آف انڈیا کے علاقائی سینٹر کے اسٹاف نے انڈومان نیکوبار میں واقع دفتر کے احاطے کی سڑک کی صٖفائی کی اور اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے کی قسم کھائی۔صفائی ستھرائی کے بارے میں لیکچر کا بھی اہتمام کیاگیا۔
- مختلف اسکولوں کے ٹیچروں نے سووچھتا پروگرام میں شرکت کی، جس کا اہتمام سووچھتا ہی سیوا ابھیان کے دوران گاندھی درشن میں 18 ستمبر 2017 کو گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی کی طرف سے کیا گیا تھا۔
- صفائی ستھرائی کیلئے بیداری پھیلانے کی غرض سے گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی کی طرف سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ وارانسی کے سیواپوری گاؤں میں گھرگھر مہم کا اہتمام کیا گیا۔ ہریجن سیوک سنگھ کے تعاون سے دلی کے ڈھاکہ گاؤں کے لوگوں کیلئے صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ سووچھتا مشعل نکالی گئی، جو شہرکے مختلف حصوں سے گزری۔ گاندھی اسمرتی اور درشن اسمرتی کے اسٹاف نے صفائی ستھرائی کی۔
- شمال مشرقی ریاستوں کے 80 سے زیادہ مقامات پر نارتھ ایسٹ زون کلچرل سینٹر دیماپور کی جانب سے نکڑ ناٹک کو انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونکیشن کے میڈیم کے طورپر استعمال کیاگیا۔
- کولکاتہ کے مولانا ابوالکلام آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ایشیئن اسٹڈیز کی جانب سے صفائی ستھرائی کیلئے بیداری پیدا کرنے کی خاطر اسکولی طلبہ کو شامل کر کے درخت لگانے، پوسٹر بنانے کے ورکشاپ اور سڑک بیداری مہم کا اہتمام کیاگیا۔
- سووچھتا پکھواڑا کے دوران کولکاتہ کے سنٹرل ریفرینس لائبریری کی طرف سےمنعقد کئے جانے والے سووچھ بھارت ابھیان میں سمعی اوربصری صلاحیتوں سے محروم بچوں نے میں حصہ لیا۔ سنٹرل ریفرینس لائبریری نے دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا تاکہ صفائی ستھرائی کے پیغام کو پھیلایا جا سکے۔ بالی گنج ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کیلئے ایک بیداری مارچ کا بھ اہتمام کیا گیا، تقریری مقابلے بھی ہوئے۔
- نیشنل کونسل آ ف سائنس میوزیم کے تحت ریجنل سائنس سینٹروں نے طلبہ کیلئے ہاتھ دھونے اور دیگر سووچھتا سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
- ثقافتی وسائل اور تربیت کے سینٹر نے سووچھتا پکھواڑا کے موقع پر دلی کے گرو رام داس کالج آف ایجوکیشن کے 100سےزیادہ طلبہ کو تربیت دی۔ دلی میں این جی اوز کے رضاکاروں /ٹیچروں کے لئے سی ای ای کے اشتراک سے کچرے کے بندوبست پر ایک روزہ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
- ساہتیہ اکادمی نے صفائی ستھرائی اور پیڑ لگانے کے پروگراموں پر مختلف لیکچرس کا اہتمام کرکے پکھواڑے میں حصہ لیا۔
- اندراگاندھی راشٹریہ مانو سنگھراہالیہ نے سووچھ بھارت ابھیان کیلئے بیداری پروگرام کے حصے کے طور پر میراتھن واک کا اہتمام کیا۔ یہ دوڑ میوزیم سے شروع ہوئی اور بوٹ کلب تک جاری رہی۔ اس دوڑ میں نعروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کے پیغامات کو پھیلانے کیلئے افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔ ہر ایک نے سڑکوں پر پھیلے کوڑے کو جمع کیااور اسے مناسب طورپر کچرے کی جگہ پر رکھا۔
- سووچھتا پکھواڑا کے دوران کولکاتہ کے انڈین میوزیم کی طرف سے زبردست صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کے دوران گنگا دریا کے کنارے صفائی کی گئی۔ اس کے بعدملازمین نے صفائی ستھرا کی مہم کے پیغام کو عام کیا۔
- رامپور رضا لائبریری میں صفائی ستھرائی پر اسکولی بچوں کی طرف سے پوسٹروں کی ایک نمائش لگائی گئی،اسٹاف نے بھی صفائی ستھرائی میں حصہ لیا۔
- الہ آباد میوزیم میں لیکچر اسٹریٹ پلے پینٹنگ مقابلہ اور صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کیا گیا۔
- دلی پبلک لائبریری نے بھی صفائی ستھرائی کیلئے بیداری پھیلانے کی خاطر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ پُرانی دلی ریلوے اسٹیشن ، میٹرو اسٹیشن پر ، اسٹریٹ پلے، پنٹنگ مقابلے، نعروں سے متعلق مقابلے بیداری مہم کا اہتمام کیاگیا۔ درخت لگانے کا پروگرام اور سووچھتا ریلی کا بھی اہتمام کیاگیا۔