16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل جیون مشن: عمدہ کارکردگی کے لئے ریاستوں کے درمیان مسابقت تیز ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، اگست 2019 میں شروع کیے گئے جل جیون مشن کے تحت مالی سال 2019-20 کے 7 مہینوں کے اندر تقریباً 85 لاکھ دیہی کنبوں میں نل کنکشن دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 کی وبا کے درمیان اَنلاک-1 کے بعد سے ابھی تک 2020-21 میں تقریباً 55 لاکھ نل کنکشن دستیاب کرائے جاچکے ہیں۔ اس طرح یومیہ تقریباً ایک لاکھ نل کنکشن دستیاب کرائے جارہے ہیں۔

ابھی تک 7 ریاستوں بہار، تلنگانہ، مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، ہماچل پردیش اور میزورم میں گھروں میں نل کنکشن کے لئے اپنے مقررہ ہدف کا 10 فیصد سے زیادہ حاصل کرلیا ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، اڈیشہ اور منی پور جیسی ریاستوں نے بھی اس مدت کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے ریاستوں کے اس اہم پروگرام میں مذکور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی سہولتیں دستیاب کرانے کے تئیں ان کی عہدبستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اس کے ریاستوں کے تیزی سے اور بڑے پیمانے پر نل کنکشن دستیاب کرانے کی سمت میں کی جارہی کوششیں بھی عیاں ہوتی ہیں۔

ملک میں 18.93 کروڑ دیہی گھروں میں سے 4.60 کروڑ (24.30 فیصد) کوپہلے ہی نل کنکشن دستیاب کرائے جاچکے ہیں۔ اس کا مقصد پابند وقت طریقے سے باقی 14.33 کروڑ کنبوں کو نل کنکشن دستیاب کرانے کے ساتھ ہی سبھی نل کنکشنوں کے کام کرنے کو یقینی بنانا ہے۔ اس ہدف کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے یومیہ ایک لاکھ کی زیادہ کی شرح سے نل کنکشن دستیاب کرارہے ہیں۔

2020-21 میں جے جے ایم کے نفاذ کے لئے 23500 کروڑ روپئے الاٹ کئے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ پندرہویں مالیاتی کمیشن کو دیہی بلدیاتی اداروں کو دیے گئے گرانٹ کا 50 فیصد یعنی 30375 کروڑ روپئے پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اس رقم کا 50 فیصد حصہ پہلے ہی ریاستوں کو جاری کیا جاچکا ہے، جس سے لوگوں کو مسلسل اور طویل مدتی بنیاد پر پینے کے لائق پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے گاؤں میں بہتر نفاذ، بندوبست، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے کام میں مدد ملے گی۔

جل شکتی کی وزارت 2024 تک ملک میں ہر دیہی کنبے کو نل کنکشن کے توسط سے مسلسل اور طویل مدتی بنیاد پر طے شدہ معیار کے مطابق پینے کے لائق پانی دستیاب کرانے کے مقصد سے ریاستوں کے اشتراک سے جل جیون مشن (جے جے ایم) کا نفاذ کررہی ہے۔ جل شکتی کی وزارت کے تحت قومی مشن کے ذریعے اس اسکیم کے نفاذ میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تعاون دینے کے لئے سبھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ روزمرہ کی بنیاد پر اس مشن کی پیش رفت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

متعدد ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے 2024 سے پہلے مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پابند ہیں۔ بہار، گوا، پڈوچیری اور تلنگانہ نے سال 2021 میں سبھی دیہی کنبوں کو نل کنکشن دستیاب کرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اسی طرح گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، میگھالیہ، پنجاب، سکم اور اترپردیش ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے 2022 میں 100 فیصد کوریج کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔ دوسری طرف اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور تری پورہ نے 2023 میں کام مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آندھرا پردیش، آسام، جھارکھنڈ، کیرالہ، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں نے 2024 تک کا منصوبہ بنایا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مالی شمولیت، گھر، سڑک، صاف ستھری توانائی، بجلی اور بیت الخلاء جیسی سہولتیں دستیاب کراکر دیہی علاقوں میں ’زندگی کو آسان بنانے‘ کی اپیل کی طرز پر جل شیون مشن کے تحت ہر دیہی کنبے کو پینے کا پانی دستیاب کرایا جارہا ہے۔ اس سے  یقینی طور پر دیہی کنبوں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں پر سخت محنت کا بوجھ کم ہوگا، ساتھ ہی پانی سے ہونے والی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More