16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر کو چھوڑ تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ریاستی جی ایس ٹی قانون کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی،   جون،جموں و کشمیر ریاست کو چھوڑ کر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام (جہاں اسمبلیاں ہیں) علاقوں نے آج ریاستی جی ایس ٹی قانون کو منظوری دے دی ہے ۔ کیرلہ ریاست نے ریاستی جی ایس ٹی قانون کو منظوری دیتے ہوئے آج ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جبکہ مغربی بنگال ریاست نے اس سلسلے میں 15 جون 2017 کو ایک آرڈیننس جاری کیا تھا ۔ اب صرف ایک ریاست جموں و کشمیر بچی ہے جس کو ریاستی جی ایس ٹی قانون کو منظوری دینی ہے۔ اس طرح تمام 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت تقریباً پورا ملک  پہلی جولائی 2017 سے جی ایس ٹی  کو خوش اسلوبی سے نافذ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ان ریاستوں کی فہرست جنہوں نے آج تک ریاستی جی ایس ٹی قانون کو منظوری دی ہے حسب ذیل ہیں۔

نمبر شمار ریاست کا نام وہ تاریخ جب ایس جی ایس ٹی قانون اسمبلی میں منظور کیا گیا
1 تلنگانہ 9 اپریل 2017 کو قانون پاس ہوا
2 بہار 24 اپریل 2017 کو قانون پاس ہوا
3 راجستھا ن 26 اپریل 2017 کو قانون پاس ہوا
4 جھارکھنڈ 27 اپریل 2017 کو قانون پاس ہوا
5 چھتیس گڑھ 28 اپریل 2017 کو قانون پاس ہوا
6 اتراکھنڈ 2 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
7 مدھیہ پردیش 3 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
8 ہریانہ 4 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
9 گوا 9 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
10 گجرات 9 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
11 آسام 11 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
12 اروناچل پردیش 12 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
13 آندھرا پردیش 16 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
14 اتر پردیش 16 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
15 پڈوچری 17 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
16 اوڈیشہ 19 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
17 مہاراشٹر 22 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
18 تریپورہ 25 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
19 سکم 25 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
20 میزورم 25 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
21 ناگالینڈ 27 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
22 ہماچل پردیش 27 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
23 دہلی 31 مئی 2017 کو قانون پاس ہوا
24 منی پور 5 جو ن 2017 کو قانون پاس ہوا
25 میگھالیہ 12 جون 2017 کو قانون پاس ہوا
26 کرناٹک 15 جون 2017 کو قانون پاس ہوا
27 مغربی  بنگال 1 جون 2017 کو قانون پاس ہوا
28 پنجاب 19 جون 2017 کو قانون پاس ہوا
29 تمل ناڈو 19 جون 2017 کو قانون پاس ہوا
30 کیرالہ 21 جون 2017 کو قانون پاس ہوا

جموں و کشمیر میں ایس جی ایس ٹی قانون نافذ نہیں ہوا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More