17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر کے وزیر چودھری ذوالفقار علی کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات، ترقیاتی ا مور پر تبادلہ خیال

J&K Minister Chowdhary Zulfkar Ali calls on Dr Jitendra Singh, discusses development issues
Urdu News

نئی دہلی، خوراک ، سول سپلائز ، صارفین کے امور اور اطلاعات اور تعلقات عامہ کے جموں و کشمیر کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج یہاں شمال مشرقی خطہ کی ترقی ( ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم دفتر ، عملہ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ترقی سےمتعلق متعدد امور پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ نیز اس ملاقات میں سرحدی اضلاع کو درپیش چند فوری مسائل بھی زیر بحث آئے۔

چودھری ذوالفقار علی نے اپنی وزارت میں متعدد مرکزی اسکیموں اور پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو تازہ معلومات دیں اور اسی کے ساتھ عمومی طور پر دیگر شعبوں کے بارے میں بھی انہیں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے اور اب جبکہ صورتحال بتدریج معمول کی طرف گامزن ہے ترقی کے فوائد کا احساس بھرپور طور پر ہوگا۔ چودھری ذوالفقار علی نے پردھان منتری اجولا یوجنا سمیت متعدد فلیگ شپ پروگراموں کی تفصیل سےبھی مرکزی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے راجوری –پونچھ ریلوے لائن پر کام شروع کرنے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے خطے کے لوگوں کے لئے روزگار کےمواقع بڑھانے کی بھی درخواست کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ ریلوےکی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت جیسی متعلقہ وزارتوں کے سامنے جموں کشمیر کے وزیر کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو پیش کریں گے ۔تاہم انہوں نےمشورہ دیا کہ ریاستی حکومت کو مزید سرگرمی کا مظاہر ہ کرنا چاہئے اور ان کاموں میں تیزی لانی چاہئے جن کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے اور جن کے لئےمرکزی حکومت نے فنڈ کو بھی منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت مالی اور دیگر تمام طرح کا تعاون جموں و کشمیر اور شمال مشرق کی ریاستوں کو دینے میں آزاد ہے لیکن یہ متعلقہ ریاستی حکومتو ں پر منحصر ہے کہ وہ اس تعاون کا کس طرح بہتر استعمال کرتی ہیں۔ حکومت ہند کے سینٹرل روڈز فنڈ (سی آر ایف ) کے ذریعہ منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر اور دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) کے تحت دیہی بجلی کاری کےکاموں میں تیزی لانے کی ضرورت پر ز ور دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی حکومت کو 2019 تک طےشدہ اہداف اور متعینہ ٹائم لائن کو حاصل کرنے کے لئے اپنےکاموں میں تیزی لانی چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More