نئی دہلی،؍جولائی،ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ جموںو کشمیر کیلئے ایک خصوصی وظیفہ اسکیم 2011 سے نافذ کی جارہی ہے ۔اس اسکیم کا مقصد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو ریاست سے باہر اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ہمت افزائی کرنا ہے۔
حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ اس اسکیم کے فوائد اہل طلباء کو ہی حاصل ہوں، کئی اقدامات کئے ہیں۔ مختلف اقدامات کے نتیجے ، جس میں انجینئرنگ کالجوں میں 10 اضافی سیٹیں تشکیل دی گئی ہیں، زیادہ تعداد میں طلباء پیشہ وارانہ کورسوں میں داخلے لے رہے ہیں۔
اسکیم کے تحت ہر سال 5000 تازہ وظائف فراہم کئے جاتے ہیں(4500 جنرل زمرے کیلئے، جبکہ 250 انجینئرنگ اور 250 میڈیکل کی تعلیم کیلئے) ۔اس اسکیم میں جنرل ڈگری کورس میں تعداد کم ہونے کی صورت میں وظیفے دوسرے کورس میں دئے جاسکتے ہیں۔
اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد:
تعلیمی سال | فیض حاصل کرنے والوں کی تعداد |
2014-15 | 1680 |
2015-16 | 1402 |
2016-17 | 2240 |
اب تک اس اسکیم سے جموں وکشمیر کے 13014 طلباء فوائد حاصل کرچکے ہیں۔