20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں وکشمیر کے کھیل کود کے وزیرنے نوجوانوں کے اموراورکھیل کو د کے مرکزی وزیرجناب وجئے گوئل سے نئی دہلی میں ملاقا ت کی

Utilization of funds for differently abled persons
Urdu News

نئی دہلی،جون،جموں وکشمیر کے کھیل کود کے وزیرجناب مولوی عمران انصاری نے کل یہاں نئی دہلی میں کھیل کود کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب وجے گوئل سے ملاقات کی ۔تقریباایک گھنٹے کی طویل ملاقات کے دوران جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو کھیل اورتعمیراتی سرگرمیوں میں مصروف کرنے مختلف طریقوں پربات چیت ہوئی ۔جناب وجے گوئل نے جموں وکشمیر کے وفد کو مطلع کیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق جموں کشمیرمیں کھیل کودکی سرگرمیوں کوبڑھاوادینے کے لئے 200کروڑروپے کا پیکج منظورکیاگیاہے،اس پیکج میں سے 30کروڑروپے کی رقم پہلی قسط کے طورپرجاری کی جاچکی ہے ۔اس سلسلے میں انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست میں کھیل کود سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مزید برآں جوکچھ بھی درکارہوگا اورریاست میں پہلے سے موجود سہولتوں مستحکم بنانے کے لئے جس قدررقم درکارہوگی ، وہ بھی جاری کی جائے گی ۔وزیرموصوف نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریاست کے دوموجودہ اسٹیڈیموں میں مرمت اوربہتری کا جوکام ہونا ہے اسے ترجیحاتی بنیادوں پر شروع کیاجاناچاہیئے ۔اس سلسلے میں ، وزیرموصوف اپنی سطح پراین پی سی سی ایگزیکیوشن ایجنسی کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کریں گے تاکہ مذکورہ دونوں اسٹیڈیموں میں درکارمرمت کاکام جلد از جلد مکمل ہوسکے ۔

وزیرموصوف جناب گوئل نے اس امرپربھی اتفاق کیاکہ جب بھی اس سلسلے میں مطالبہ پیش ہوگا، اونتی پوراسلامی یونیورسٹی میں ایسٹروٹرف فٹبال فیلڈکی سہولت فراہم کرائی جائے گی ۔وزیرموصوف نے ہدایت جاری کی کہ اب گذشتہ روایت کے برخلاف ریاست جموں کشمیر میں خاص طورپر کھیل کود کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ ڈپٹی ڈائرکٹرکی سطح کے ایک افسرکی تعیناتی باقاعدہ طورپرعمل میں آنی چاہیئے ۔متعدد گاوؤں میں حکومت ہند کی جانب سے اوپن جم کے لئے درکارسازوسامان بھی فراہم کرائے جائیں گے ۔

جناب وجے گوئل نے کہا کہ مذکورہ مالی امداد کے علاوہ پٹیالہ میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس نے اپنی نگرانی میں جموں کشمیر کے 200نوجوانوں کو گذشتہ سال کھیل کود کے مختلف شعبوں میں بطورکوچ تربیت بھی فراہم کی ہے ۔ریاست کی درخواست پر، وزیرموصوف نے ان کوچوں کو ریاستی حکومت کی مرضی کے مطابق روزگارسے لگانے اور تمام اضلاع میں ان کی تعیناتی کی تجویز کو بھی اپنی منظوری دے دی ۔مشاہراہوں کی ادائیگی حکومت ہند کی جانب سے کی جائے گی ۔وزیرموصوف نے اعتماد ظاہرکیاکہ تمام اضلاع میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کی فراہمی اور موجود ہ دونوں صدراسٹیڈیموں میں دستیاب سہولتوں کو بہتربنانے کے نتیجے میں دونوں راجدھانیوں یعنی جموں وسری نگرمیں یہ کام انجام دیئے جانے سے ، نوجوان کھیل کود سے جڑیں گے اورتعمیراتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔

جموں کشمیر کے کھیل کود کے وزیرجناب مولوی عمران انصاری نے حکومت ہند کی جانب سے جموں کشمیرکے عوام کے لئے اس تعاون اورخبرگیری کے لئے مرکزی وزیر شکریہ اداکیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More