21.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب آر کے سنگھ نے ’’ویدر انفارمیشن پورٹل فار انڈین پاور سسٹم ‘‘ پر کتاب کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دلّی: توانائی اورنئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب آرکے سنگھ نے گزشتہ روز پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن لمیٹیڈ ( پی او ایس او سی او ) کا دورہ کیا اور ’’ ویدر انفارمیشن پورٹل فار انڈین پاور سسٹم ‘‘ پر ایک کتاب کااجراء کیا ۔ یہ حوالہ جاتی دستاویز پی او ایس او سی او نے آئی ایم ڈی کے اشتراک سے توانائی کے تمام شعبوں میں ویدر پورٹل کے استعمال کے لئے تیار کی ہے ۔
پی او ایس او سی او کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آل انڈیا سنکرونس گرڈ کو چلانے اور کی معتبریت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ستائش کی ، جو کہ دنیا کے سب سے بڑے گرڈوں میں سے ایک ہے ۔ پی او ایس او سی ا وملک بھر میں بجلی کی بین ریاستی ترسیل کا کام بھی کرتا ہے ۔پی او ایس او سی او روزانہ ہر پندرہ منٹ میں مانگ اور پیداوار میں توازن پیدا کر کے ہزاروں اداروں کے ذریعے تال میل کاماحول بنا کر اس کے توسط سے برقی منڈیوں میں بھی کار گزاری انجام دیتا ہے ۔
وزیر موصوف نے سسٹم آپریٹروں سے بھی ملاقات کی اور پاور سسٹم کی معتبریت اور سیکورٹی کے رکھ رکھاؤ کی کوششوں کے لئے ان کی ستائش کی ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پاور سسٹم کو متعدد دقیق مسائل کا سامنا ہے اور اس کے لئے بڑاتحمل اور خود کار کار کردگی درکار ہے ۔
اس دورے کے دوران توانائی کی وزارت کے سیکریٹری جناب اجے بھلہ ، سی ای اے کے چیئر مین جناب پنکج بترہ ، بھارت کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر کے جے رمیش ، محترمہ بھارتی ، جوائنٹ سیکریٹری ( ترسیل) اور وزارت توانائی کے دیگر سینئر اہلکار بھی وزیر موصوف کے ساتھ شامل تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More