نئی دہلی، ۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پر سنز ودھ ڈس ایبیلٹیز( ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) پانچویں منزل، انتودیہ بھون، سی جی او کامپلیکس، نئی دہلی میں افتتاح کیا۔
اس ونگ میں 6 مارچ2019 کو ایک سانحہ میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ بجھانے کی کوشش اور حفاظتی کارروائی کےد وران سی آئی ایف کے افسر کی اس حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے مطابق معاوضے کے طور پر مذکورہ افسر کے اہل کنبے کو 2 لاکھ کی رقم ادا کی گئی تھی۔ مزید یہ کہ آگ سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے دہلی پولیس نے 28 مارچ 2019 تک عمارت کے اس حصے کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ نو تعمیر شدہ عمارت کو مکمل طور پر جسمانی طور پر معذور افراد کے استعمال کے حساب سے تعمیر کیاگیا ہے۔
اس عمارت میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تقریباً70 اسٹاف اراکین کو اکو موڈیٹ رہائش کی گنجائش ہے۔ اس عمارت کی نو تعمیر تقریباً سول ورک پر 115 لاکھ روپے کے اخراجات اور بجلی کے کام پر 49 کاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔ اس طرح اس ونگ پر کل تعمیراتی خرچ164 لاکھ روپے آیا ہے۔ پورے ونگ میں فائر پروف سازو سامان کا استعمال کیا گیا ہے اور پورے ونگ کو پی ڈبلیو ڈی کے لئے قابل رسائی بنایاگیا ہے۔