16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب تھاور چند گہلوت نے ملک کے مختلف حصوں میں پانچ ’دِویانگتا کھیل کیندروں‘کے قیام کا اعلان کیا

Urdu News

مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب تھاور چند گہلوت نے کہا ہے کہ ملک کے معذور افراد میں کھیلوں کے تعلق سے دلچسپی اور پیرالمپکس میں ان کے اچھے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے وزارت نے ملک کے مختلف حصوں میں پانچ ’دِویانگتا کھیل کیندر‘قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اِن میں سے اس طرح کا ایک کھیل مرکز قائم کرنے کے لئے احمد آباد شہر کی شناخت کی گئی ہے۔

گجرات کے جام نگر میں آج حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذوروں کو امداد و مددگار آلات کی تقسیم کے لئے ’سماجک ادھیکارتا شیوِر‘کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ورچوئل ذرائع سے خطاب کیا ۔ جناب گہلوت نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے اسکالر شپ پروگرام کے تحت گجرات کو 8.06کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا ہے۔اس سے 2808طلباء کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سُوگمیہ بھارت ابھیان کے تحت 709ریلوے اسٹیشنوں ، 10,175بس اٹیشنوں اور 683ویب سائٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ –سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے مدھیہ پردیش کے سیہور میں قومی ذہنی صحت باز آبادکاری مرکز (این ایم ایچ آر سی)پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی نے اس موقع پر کہا کہ جو سماج معذور افراد کی پروا نہیں کرتا ، وہ خود معذور سماج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016ء میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ لایا گیا تھا ، جو نہ صرف زیادہ تحفظ مہیا کرتا ہے، بلکہ ملک بھر میں معذور افراد کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کا تحفظ بھی کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں ملک کی مجموعی ترقی کے لئے سماج کے قومی دھارے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

02.jpg

کیمپ کا انعقاد ایل آئی ایم سی او اور جام نگر ضلع انتظامیہ کے تعاون سے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے ذریعے کیا گیا تھا۔3805 دِویانگ جنوں کو بلا ک ؍پنچایت سطح پر 3.57کروڑ روپے قیمت کے کل 6225امدادی و مدد گار آلات مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ کووڈ-19 وباء کے مد نظر آج ابتدائی تقسیم کیمپ میں کل 3805پہلے شناخت شدہ دِویانگ مستفدین میں سے جام نگر سٹی بلاک کے تقریباً 50 مستفدین کو امداد و مدگار آلات مہیا کئے گئے۔باقی ماندہ شناخت شدہ مستفدین کو اُن کے مقرر شدہ مددگار آلات بعد ان کے قریب تر متعلقہ بلاکوں میں ان کے آبادی مقام پر جام نگر اور دیوبھومی دوارکا اضلاع میں بعد میں منعقد ہونے والے تقسیم کیمپوں کی ایک سیریز میں مہیا کی جائے گی۔

03.jpg

اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعے ضلع انتظامیہ جام نگر اور دیو بھومی دوارکا(گجرات)ضلع کے تعاون سے جام نگر پارلیمانی حلقے کے6مقامات (دھرول، لال ، جام نگر سٹی اور شہری، جام کھمبھالیہ اور دوارکا)پر معذور مستفدین کی شناخت کے لئے 6 سے 11 فروری 2019ء کے دوران(ضلع جام نگر کے چار مقامات اور ضلع دیو بھومی دوارکا کے دو مقامات )جائزہ کیمپ منعقد کئے گئے تھے۔

مختلف نوعیت کے مددگار آلات ، جنہیں بلاک سطح پر جائزہ کیمپوں کے دوران رجسٹرڈ شدہ معذور افراد کے درمیان تقسیم کیا جانا ہے۔اُن میں 220موٹر سے چلنے والی ٹرائی سائیکل، 665ٹرائی سائیکل، 385وہیل چیئر، 998بیساکھی، 621 واکنگ اسٹِک، 60 رولیٹرز، 185اسمارٹ فون،437اسمارٹ چھڑیاں، 40ڈیزی پلیئر، 24بیریل کِٹس، 06بیریل کین،163سی پی چیئر، 856ایم ایس آئی ای ڈی کِٹس، 165اے ڈی ایل کِٹس (کوڑھ کے مریضوں کے لیے)60 سیل فون، 606 سماعتی آلے، 765 مصنوعی اعضاء اور کیلیرز وغیرہ شامل ہیں۔

04.jpg

امداد؍آلات کی خرید ؍ فٹنگ کے لئے معذور افراد کے لئے امدادی اسکیم (اے ڈی آئی پی)کے تحت کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں۔ اے ڈی آئی پی معذور افراد کو امداد اور مددگار آلات مہیا کرنے کے لئے سب سے مقبول اسکیموں میں سے ایک ہے اور یہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹر کے ادارے مصنوعی اعضاءتیار کرنے والے کارپوریشن (اے ایل آئی ایم سی او)کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More